ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچیں جہاں اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی این ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اے ڈی بی کے وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروگرام آفیسر خیام سہیل عباسی شامل ، پروجیکٹ آفیسرز حامد خان اور عدنان علی بھی اجلاس کا حصہ رہے جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن، شہری ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تحفظ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل حل ہونے پر بریفنگ دی جس میں ریڈ لائن پر کام دوبارہ شروع ہونے پر وزیراعلیٰ نے اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کیلئے اے ڈی بی کے منصوبے خوش آئند ہیں۔ ایشین بینک سندھ حکومت کا دیرینہ، قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے۔ ٹرانسپورٹ، پانی، موسمیاتی تحفظ اور انفراسٹرکچر میں پائیدار اقدامات جاری رکھیں گے جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے ایشین بینک وفد کو ریڈ لائین منصوبے کی تمام رکاوٹیں دور کرنے اور کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے سندھ حکومت کے عزم اور کارکردگی کو سراہا۔

ایما فین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ شہری ٹرانسپورٹ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے اے ڈی بی شراکت داری جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے ڈی بی

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فنڈز’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘ کیلئے جاری ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ منصوبہ کلین انرجی ٹرانسمیشن میں توسیع کیلئے اہم ہے جس دوران 500 کے وی کی نئی 290 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت اسلام آباد اور فیصل آباد کیلئے گرڈ انفرا اسٹرکچر اپ گریڈ ہوگا، منصوبہ 3200 میگاواٹ پن بجلی نیشنل گرڈ تک پہنچانے میں مدد دے گا،کم لاگت پن بجلی کی ترسیل سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق منصوبہ پاکستان کے توانائی شعبہ اصلاحات پروگرام کا حصہ ہے، توانائی سکیورٹی اور سستی بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ اس میں 285 ملین ڈالر کا عام قرض اور 45 ملین ڈالر رعایتی قرض شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 330 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • وزیراعلیٰ سندھ سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےلیے 33 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اضافی فنڈز کی یقین دہانی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں شدید پانی بحران کی سنگین نشاندہی کردی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کردی