ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او سجاد احمد کے مطابق ڈی آئی خان میں ہتھالہ گلوٹی روڈ پر گاؤں ملنگ کے قریب دہشتگردوں نے پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور4 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ شہید اہلکاروں میں ڈرائیور محمدرمضان اور کانسٹیبل سیف الرحمان شامل ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق زخمی اہلکاروں میں حوالدار شاہد،کانسٹیبل محبوب عالم، آصف اورکفایت شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چمن میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، انچارج شہید
کوئٹہ چمن شاہراہ قلعہ عبداللہ میں قبرستان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں انچارج شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید ہونے والے چیک پوسٹ انچارج کی شناخت سعداللہ کے نام سے کی گئی۔
واقعے کے خلاف قبائلی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دی۔
دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔