پاک بحریہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم، بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 130 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر کی منشیات ضبط کر لی۔ پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں آپریشن کیا۔ آپریشن سعودی عرب کی زیرقیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا گیا۔ مشکوک ماہی گیرکشتی سے 2 ہزار کلو سے زائد آئس ضبط کر لی گئی۔ یہ 2 ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ پاک بحریہ عالمی میری ٹائم سکیورٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔