وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، مستقبل میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی، جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہو گا۔ان کا کہنا تھا عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی، منظم بنکرنگ سروسز سے غیرملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے گی اور آپریشنز سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز نافذ کر دیے گئے ہیں، نئی سروس سے مرمت، سپلائز اور میری ٹائم لاجسٹکس میں روزگار بڑھے ہو گا، ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت پر عالمی اصولوں کی مکمل پابندی ہو گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے: شرجیل میمن

— فائل فوٹو

سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں عبداللّٰہ چوک سے نمائش چورنگی تک پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نئے روٹ پر سروس تین مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی۔ صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کرسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ سروس ان کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔ حکومت سندھ چاہتی ہے خواتین اعتماد کے ساتھ تعلیمی، ملازمت اور ذاتی معاملات نمٹا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ بسوں میں سیکیورٹی، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملے کی سہولت موجود ہوگی۔ مستقبل میں اس سروس کو دیگر علاقوں تک بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے، یہ اقدام خواتین کے لیے محفوظ شہری ماحول کی طرف ایک بامعنی قدم ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت آئندہ بھی خواتین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پہلی بار بنکرنگ لائسنس کا اجراء، سمندری معیشت میں انقلاب کی توقع
  • پاکستان میں بنکرنگ کےلیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری، جنید انوار چوہدری
  • کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، وزیر بحری امور
  • کراچی آرٹس کونسل عالمی ثقافتوں کو جوڑنے کا کام کر رہا ہے، فرانسیسی سفیر
  • کراچی کی خواتین کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت کا اعلان
  • پنک بس کے نئے روٹ کا آغاز، سندھ حکومت نے کراچی کی خواتین کو خوشخبری سنا دی
  • کراچی کی خواتین کیلئے خوشخبری؛ بڑی سہولت کا اعلان
  • کراچی کی خواتین کے لیے خوش خبری؛ بڑی سہولت کا اعلان
  • کراچی: پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے: شرجیل میمن