data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار بنکرِنگ (جہازوں کو ایندھن کی فراہمی) کے لیے تاریخی لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام کے ساتھ کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری میں یہ بڑا بریک تھرو ہے جس میں متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس منصوبے سے مستقبل میں اربوں روپے کی آمدنی آنے کی توقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے نہایت اہم ہو گی۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ یہ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے، اور اب کراچی پورٹ پر آنے والے جہازوں کو بین الاقوامی معیار کے فیول سپلائی سسٹم کی سہولت دستیاب ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کی اس سروس سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت میں اضافہ ہوگا اور منظم نظام کے باعث غیرملکی شپنگ لائنز کی آمد بھی بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز نافذ کر دیے گئے ہیں۔ نئی بنکرنگ سروس سے مرمت، سپلائز اور میری ٹائم لاجسٹکس کے شعبوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے، جبکہ ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت کے حوالے سے بین الاقوامی اصولوں کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔

یہ پیش رفت پاکستان کو خطے کی اہم میری ٹائم معیشتوں میں شامل کرنے کی طرف ایک بڑا قدم قرار دی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی پورٹ

پڑھیں:

معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا۔اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اعدادوشمار جاری کردیے،اکتوبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالرخسارے میں چلاگیا،ستمبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالرسرپلس رہا تھا۔

رواں مالی سال کے4ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 73 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے چار ماہ کی نسبت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 256 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نرم درآمدی پالیسی سے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،آئی ایم ایف نے پاکستان پر درآمدات پر سختی ختم کرنے کا کہہ رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں بنکرنگ کےلیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری، جنید انوار چوہدری
  • پاکستان کی میری ٹائم صنعت میں سنگِ میل— بنکرنگ کے لیے پہلا لائسنس جاری
  • کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، وزیر بحری امور
  • معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا
  • کراچی، شرجیل میمن کا خواتین کیلئے پنک بس سروس کا نیا روٹ فعال کرنے کا اعلان
  • کراچی کی خواتین کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت کا اعلان
  • پنک بس کے نئے روٹ کا آغاز، سندھ حکومت نے کراچی کی خواتین کو خوشخبری سنا دی
  • اسلامی یکجہتی گیمز: پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل ملنے کی توقع
  • کراچی کی خواتین کیلئے خوشخبری؛ بڑی سہولت کا اعلان