Juraat:
2025-11-12@03:00:22 GMT

نئی دہلی دھماکے نے تفتیشی اداروں کو اُلجھن میں ڈال دیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

نئی دہلی دھماکے نے تفتیشی اداروں کو اُلجھن میں ڈال دیا

کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے
جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی،بھارتی پولیس افسر کی خودکش حملے کی تردید

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے دھماکے نے تفتیشی اداروں کو سخت اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔بھارتی جریدہ دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق کسی دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، بارودی مواد اور بارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے۔ جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی اور نہ ہی کسی دھماکا خیز مواد کے شواہد ملے۔دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے خودکش دھماکے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے، بھارتی پولیس افسر کے مطابق ابتدائی شواہد خودکش حملے کی تردید کرتے ہیں۔بھارتی جریدہ اس حوالے سے مزید کہتا ہے کہ دہلی پولیس نے واقعے کو مقبوضہ کشمیر اور فریدآباد میں برآمد اسلحہ سے جوڑنے سے گریز کیا ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کوئی ا

پڑھیں:

نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں گیس دھماکا ہونے کی تصدیق کے باوجود اسے پاکستان کے ساتھ لنک کرنے کی کوششیں کی جانے لگیں۔

سوشل میڈیا پر افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اکاؤنٹس جعلی لشکر طیبہ کے دعوے تیار کرکے پھیلا رہے ہیں، تاکہ دہلی میں ہونے والے دھماکے کو پاکستان کے ساتھ جوڑا جا سکے۔

افغانستان سے منسلک گروہ، بشمول ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی، دہلی کار دھماکے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کے لیے جعلی لیٹر پھیلا رہے ہیں۔ نام نہاد لشکرِ طیبہ کا خط جعلی، خراب ٹائپنگ اور فرضی لیٹر پیڈ پر چسپاں ہے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش۔ #blast #india #NewDelhi pic.twitter.com/uPO3F0ZVp9

— Abbas Chandio (@AbbasChandio__) November 10, 2025

دہلی میں جونہی دھماکا ہوا تو بھارتی میڈیا دبے الفاظ میں اسے پاکستان کے ساتھ لنک کرنا شروع ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ گیس بم دھماکا تھا۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن قریب گیس سلنڈر کا دھماکا، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

رپورٹس کے مطابق پولیس نے پہلے تصدیق کی کہ دھماکا سی این جی سلنڈر کے باعث ہوا تھا۔ تاہم اب پولیس پر مودی حکومت کی جانب سے سیاسی دباؤ ہے، جس کے باعث اہلکار کچھ بھی بتانے میں ہچکچکاہٹ کا شکار نظر آئے۔

According to Republic’s report, the police had earlier confirmed that the explosion was caused by a CNG cylinder. However, now the police are under political pressure from Modi’s government, which has made them nervous and hesitant. #Delhi #Blast #Carblast pic.twitter.com/8b7oVoquyM

— Col Aarti Yadev (@911y3) November 10, 2025

دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد نئی دہلی اور اطراف میں سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بغیر ثبوت کسی بھی واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے قبل اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا گیا تھا۔

پہلگام واقعہ کی آڑ میں ہی بھارت نے مئی میں پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں مسلح افواج پاکستان نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔

اب جبکہ بھارت کو دفاعی محاذ پر عبرتناک شکست ہو چکی ہے تو وہ نا صرف خود پاکستان کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، بلکہ اب افغان طالبان بھی بھارت کے ہمنوا نظر آرہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور افغان طالبان مل کر بھی دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔

’پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے بھارت کو شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی لیکن دشمن نے حملہ کردیا۔‘

بھارت کی اسی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اسے نہ صرف دفاعی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سفارتی میدان میں بھی شکست ہوئی کیوں کہ دنیا جان چکی ہے کہ بھارت کسی بھی معاملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغان طالبان پروپیگنڈا گیس سلنڈر دھماکا نئی دہلی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، آئی جی اسلام آباد
  • نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • نئی دہلی دھماکا: عینی شاہد کے بیان نے بھارتی پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی
  • افغانستان: دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق
  • نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرواسٹیشن کے قریب دھماکا،9افراد ہلاک
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • نئی دہلی ،میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی