کراچی میں آپریشن حساس اداروں سے کرانے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
کراچی پولیس ریڈ الرٹ،سی سی ٹی وی فوٹیج کیمروں کی تنصیب اور سخت نگرانی کا حکم
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی تمام ماتحت افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری
(کرائم رپورٹر ؍ اسد رضا) کراچی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن حساس اداروں کی مدد سے کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام اباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر خودکش دھماکے کے بعد شہر قائد میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر کراچی پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا شہر کے حساس مقامات کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ویجلنس اور فزیکل سیکیورٹی پر کام کیا جا رہا ہے علاقوں میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کیمروں کی تنصیب اور سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ایڈیشنل ائی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا مزید کہنا تھا حساس علاقوں میں کامبنگ اور سرچ اپریشن مزید تیز کیے جائیں جبکہ سرچ اپریشن حساس اداروں اور اسپیشل برانچ کی مدد سے کرانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں موجود روپوش دہشت گردوں کو ڈھونڈنے کہ بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ایڈیشنل ائی جی کراچی نے مزید کہا ہم مٹھی بھر دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے شہر کی سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس خصوصا کراچی پولیس ہمہ وقت تیار ہے ملک دشمن عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا خیریوں سے اپیل ہے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس مددگار 15 کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے عوام الناس کے تعاون سے ہی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کیا جا
پڑھیں:
کراچی میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں خنکی مزید بڑھ گئی جس کے سبب آٗئندہ چند روز میں درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں خنکی مزید بڑھ سکتی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری کمی سے 16 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بدھ تک 29 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔