عزیزآباد میں زمین پر رکھے بوروں سے گٹکے ماوے کی فروخت
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
طاہر عرف بوبی کے کارندے کی کھلے عام بوروں میں گٹکا ماوا فروخت کی ویڈیو موصول
تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او سے ڈیلر کے معاملات طے ’آؤ آؤ گٹکا ماوا لے لو‘ کی صدائیں
(رپوٹ/ ایم جے کے )تھانہ عزیزآباد کیبن کے علاوہ اب زمین پر رکھے بوروں میں بھی گٹکے ماوے کی فروخت ہوگی، کراچی حلیم کے سامنے والی گلی میں طاہر عرف بوبی کے کارندے کی کھلے عام بوروں میں گٹکا ماوا فروخت کی ویڈیو موصول، تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او سے ڈیلر طاہر عرف بوبی کے معاملات طے ہر طرف گٹکا ماوا کی سپلائی و فروخت جاری ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیزآباد کی حدود میں اول نمبر سماج دشمن منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کا گٹکا ماوا کا مال کھلے عام سپلائی اور فروخت جاری ہے ، سماج دشمن ڈیلر طاہر عرف بوبی کا خاص کرندہ گٹکا ماوا فروش آصف 1000روپے اجرت پر کراچی حلیم کے سامنے والی گلی میں کیبن پر نہیں بلکہ زمین پر گٹکا ماوا سے بھرے بورے رکھ کر گٹکا ماوا کی فروخت کر رہا ہے آوازیں لگا لگا کر جیسے کوئی سبزی، فروٹ یا کوئی خاص چیز فروخت کر رہا ہو ” آؤ آؤ گٹکا ماوا لے لو” علاقہ عزیزآباد اور باہر سے آئے افراد آصف نامی لڑکے سے گٹکا ماوا خرید رہے ہیں جس کی ویڈیو نمائندہ جرأت کو موصول ہوئی، یہ آصف نامی منشیات فروش اتنی دیدہ دلیری سے گٹکا ماوا زمین پر رکھے بوروں میں بیچ رہا ہے جسے پابندی ختم ہوگئی شاید عزیزآباد میں ایسا ہی ہوگیا ہے جب سے ایس ایچ او وقار قیصر نے عزیزآباد تھانے کا چارج سنبھالا تب سے علاقہ عزیزآباد میں جگہ جگہ زہر نما گٹکا ماوا فروخت ہو رہے ہیں، علاقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کا ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر سے ہفتہ لاکھوں روپے کے عوض معاملات طے ہوگئے ہیں اور یہ ہفتہ ایس ایچ او کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب کے ذریعے ایس ایچ او عزیزآباد تک پہنچتا ہے اسکے علاوہ گٹکا ماوا فروش عمیر عرف ببلو سے بھی ہفتہ وار معاملات طے ہو گئے ہیں۔ پچھلے ماہ اسپیشل برانچ کی کرپٹ پولیس افسران، اہلکاروں اور بیٹروں کے حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی گئی اس لسٹ میں عزیزآباد ایس ایچ او وقار قیصر کا 99 نمبر ہے ، گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی اپنے کارخانے میں گٹکا ماوا بنوا کر عزیزآباد حسین آباد میں 12 سے 15 کیبنوں پر تھانے کی پیچھے والی گلی، مزیدار حلیم اور اس کے سامنے والی گلی، کتیانہ ہسپتال، جماعت خانہ اور دیگر جگہوں پر اپنے کارندوں جن میں جواد، آصف نیاپو، دانیال مالا، عمران کاکا، شاہریب اور عدیل شامل ہیں ان سے سپلائی اور فروخت کھلے عام کروا رہا ہے جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے ثبوت (ویڈیو، تصاویر) اور جگہ کی نشاندہی کے باوجود بھی ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر اس کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب اور عزیزآباد کا سب سے بڑا سماج دشمن عناصر منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے خلاف کاروائی نہیں کر سکے اس حوالے سے نمائندہ جرأت نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کو واٹس ایپ پر موقف دریافت کرنے کے لیے میسج کیا مگر ان کا موقف تا دم تحریرنہیں آیا، سندھ پولیس محکمے خاص کر آئی جی سندھ کی بنائی گئی ٹاسک فورس اور سینٹرل پولیس افسران پر بہت بڑا سوالیہ نشان اب بھی موجود ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: طاہر عرف بوبی کے تھانہ عزیزآباد معاملات طے ایس ایچ او والی گلی کھلے عام
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔