امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ وفد میں چیف کونسل افسر ٹریسی زیپی، سیکیورٹی افسر اسامہ حنیف اور آمنہ بی بی شامل تھیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی، وفد کو امریکی شہری محمود احمد اعوان سے ملاقات کرائی گئی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہیں۔
امریکی سفارت خانے کا 3 رکنی وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امریکی سفارت خانے
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔