ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانیکا امکان
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایپل اپنے روایتی طریقہ کار میں تبدیلی لانے کی تیاری کر رہی ہے اور آئندہ برسوں میں آئی فون کے اجراء کا شیڈول معمول سے ہٹ کر ترتیب دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
بلومبرگ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کمپنی 2026 میں روایتی ’’اسٹینڈرڈ آئی فون 18‘‘ پیش نہیں کرے گی۔ اسے بعد میں متعارف کرانے کا مقصد ملازمین پر دباؤ کم کرنا اور مجموعی آمدنی کو بہتر بنانا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2026 میں ایپل صرف آئی فون 18 پرو اور پرو میکس ماڈلز لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اسی سال کمپنی اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی متعارف کرائے گی، جو ایپل کی حالیہ تاریخ میں ایک بڑی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔ فولڈ ایبل ماڈل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بک اسٹائل ڈیزائن رکھے گا اور کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔ بیٹری کارکردگی کو بھی نمایاں طور پر بہتر کیا جائے گا، تاہم یہ خصوصیات قیمت میں اضافے کا سبب بنیں گی۔
اگلے مرحلے میں آئی فون 18 سیریز کے باقی ماڈلز — آئی فون 18، آئی فون 18 ایئر اور آئی فون 18 ای — مارچ سے مئی 2027 کے درمیان کسی بھی وقت مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔
ایپل عام طور پر ہر سال ستمبر میں آئی فون کا بڑا ایونٹ منعقد کرتی ہے جبکہ SE یا E ماڈلز کو سال کے ابتدائی مہینوں میں پیش کیا جاتا ہے۔
قیمت کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی معلومات نہیں، لیکن گزشتہ رپورٹس کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت 2100 سے 2500 ڈالر کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فولڈ ایبل آئی فون 18
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔