City 42:
2025-11-15@07:41:57 GMT

 ایف بی آر میں نئی تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک : مختلف وزارتوں کے76 سرپلس ملازمین کو ایف بی آر میں ملازمت دے دی گئی، ایف بی آر نے ملازمین کی ادارے میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملازمت پانے والوں میں  وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اسسٹنٹ، ڈرائیور اور دیگر اسٹاف شامل  ہے ، اسٹینو ٹائپسٹ صدام حسین کو آر ٹی او حیدرآباد میں تعینات کیا گیا، مختلف ڈرائیورز کی ملتان، بہاولپور اور کراچی میں پوسٹنگ کی گئی ۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

 نوٹیفکیشن کے مطابق نائب قاصد اور انیمل اٹینڈنٹ اسٹاف کو سی ٹی او کراچی میں ایڈجسٹ کیا گیا ، صفائی اسٹاف اور کور بورنگ مشین آپریٹر بھی ایف بی آر کراچی میں تعینات کر دیے گئے ۔

ایف بی آر کے مطابق سرپلس ملازمین کو مختلف فیلڈ فارمیشنز میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے، متعدد نائب قاصد، چوکیدرا، بیلدار، بیلف اور نوٹس سرور آر ٹی او ملتان میں تعینات کر دیے گئے ہیں ۔

آر ٹی او فیصل آباد اور آر ٹی او کوئٹہ میں بھی سرپلس عملہ کھپایا گیا ہے، تمام ملازمین کی سینئارٹی جوائنگ کی تاریخ سے شمار ہوگی۔

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ایف بی آر آر ٹی او

پڑھیں:

آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

وفاقی حکومت نے آئینی عدالت کے 6 نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پہلے مرحے میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 ججز نے حلف اٹھایا، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقی نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے حلف لیا۔

مزید پڑھیں: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے ججز سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔ اس سے قبل وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان… pic.twitter.com/abu0skFpRc

— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) November 14, 2025

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق کو آئینی عدالت کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کریم خان آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی آئینی عدالت کے ججز کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: لارجر بینچ پہلے فیصلے کا پابند نہیں ہوتا، جسٹس امین الدین خان کے ریمارکس

Justice Aminuddin appointed first chief justice of Federal Constitutional Court.@AmirSaeedAbbasi @KulAalam @BalochNadir5 pic.twitter.com/UVuazEpKQh

— Media Talk (@mediatalk922) November 14, 2025

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں تمام ججز کی تعیناتی باقاعدہ طور پر منظوری کے بعد کی گئی ہے، اور یہ اقدام آئینی عدالت کی فعال تشکیل اور عدلیہ کے موثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

3 ججز نے حلف اٹھا لیا 6 ججز آئینی عدالت تقرری کا نوٹیفکیشن

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جامعات، مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ
  • 17 نومبر (پیر) کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
  • پوسٹل ٹریننگ سینٹر میں کمپیوٹر و اے آئی کورس کی کامیاب اختتامی تقریب
  • آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، 3 ججز نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری، 3 نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری
  • سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق نوٹیفکیشن پر سندھ حکومت کا وضاحتی بیان