data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-01-21

 

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان اور 40 وڈیروں کانام ہے ، گائوں دیہات میں عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے ،اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں ،اسی طرح چودھریوں ،سرداروں اور چند خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنارکھاہے ،انگریزکی خدمت کے صلے میں جاگیریں لینے والے اور ان کی اولادقوم پر مسلط ہے ، افسر شاہی ، استحصالی اورظلم کے نظام میں عوام کو جکڑاہواہے ، صرف اپنے اقتدار اور تسلط کو قائم رکھنے کے لیے تعلیم ،معیشت ،پارلیمنٹ ،عدالت ہر شعبے کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے ، تمام پارٹیاں خاندان ، وراثت اوروصیت کے نام پر چل رہی ہیں ، تمام پارٹیوں نے وڈیروں اور جاگیرداروں کو اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے ، صرف جماعت اسلامی عوام کی حقیقی نمائندہ اور ترجمان ہے اور اس ظلم کے نظام کو ختم کرسکتی ہے ، ملک میں نظام کی تبدیلی کی ایک بڑی تحریک اور جدوجہد کی ضرورت ہے،21تا 23نومبر مینار پاکستان لاہور میں جماعت اسلامی کاکل پاکستان اجتماع عام’’بدل دو نظام ‘‘کی تحریک اور جدوجہد کا نکتہ آغاز ہوگا ، اجتماع میں اس گلے سڑے نظام کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ گلستان جوہر میں ’’بدل دو نظام عوامی کنونشن ‘‘میں شریک مردو خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کنونشن سے امیر ضلع شرقی نعیم اختر ،سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی کراچی نجیب ایوبی نے بھی خطاب کیا ، کنونشن میں کو آپریٹوہائوسنگ سوسائٹیز پر حکومتی سرپرستی میں قبضوں اور اصل الاٹیز کو ان کی زمینوں سے محرومی کے خلاف اور بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر ،منصوبے کی لاگت میں اضافہ و مالی بے ضابطگیوں اور شہریوں ،تاجروں اور طلبہ وطالبات کو درپیش مشکلات وپریشانیوں کے حوالے سے قراردادیں بھی منظور کی گئیں ، جن میں مطالبہ کیاگیا کہ ریڈ لائن کی تکمیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کیاجائے اور کو آپریٹو سیکٹر کے معاملات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پر مشتمل کمیشن قائم کیاجائے ، اس موقع پر نائب امیر کراچی مسلم پرویز ، نائب امیر ضلع عزیز الدین ظفر ، ڈپٹی سیکرٹری کراچی ابن الحسن ہاشمی ، سیکرٹری اطاعات زاہد عسکری ،ٹائون چیئر مین ڈاکٹر فواد احمد ،وائس ٹائون چیئرمین محمد ابراہیم اور پبلک ایڈ کمیٹی کے محمد قطب سمیت دیگر ذمے داران بھی موجود تھے ، قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اورپرجوش نعرے لگائے گئے ، حافظ نعیم الرحمن نے اسٹیج پر کھڑے ہوکر شرکا سے اظہار یکجہتی کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اسلام کے عادلانہ و منصفانہ نظام کے قیام ،آئین و قانون کی حکمرانی ،عدلیہ کی آزادی ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوامی رائے کے احترام سے ہی مسائل حل اورملک وقوم بحرانوں سے نکل سکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی گود میں پرورش پانے والی پارٹیوں نے مل کر آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ، پارلیمنٹ کو بے توقیر اور عدلیہ کواپنا دست نگر بنایا جارہا ہے ، 26ویں ترمیم کے بعد جو رہی سہی کسررہ گئی تھی وہ 27ویں ترمیم نے پوری کردی ، آئین اور جمہوریت کو پامال کیا جارہا ہے ، معیشت تباہ اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ،اسٹاک ایکسچینج کا بڑھنا معیشت کی بہتری نہیں بلکہ سٹے کی نشاندہی کرتا ہے ، مزدور ،کسان ،طلبہ اور غریب ومتوسط طبقے کی حقیقی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں ہے ،پارلیمنٹ میں بھی مخصوص طبقات اور اشرافیہ کے مفادات کو تحفظ دینے والے بیٹھے ہیں، فیکٹریوں میں قائم ٹھیکیداری نظام میں ملازمین بالخصوص خواتین اپنے حقوق سے محروم ہیں، حکمران پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کوبھی ایماندار اور دیانتداروں کے بجائے چور اور ڈاکو ہی پسند آتے ہیں، نعمت اللہ خان کی امانت ودیانت کے اثرات اور کام اہل کراچی نے دیکھے ہیں ، اس کے بعد کیا ہوا اورآج کراچی کہاں کھڑ ا ہوا ہے ، سب کے سامنے ہے ، پیپلز پارٹی کم وبیش 40سال سے سندھ پر مسلط ہے اور ایم کیوایم بھی شریک اقتدار رہی ہے لیکن اہل کراچی آج پینے کے پانی اور بنیادی شہری سہولتوں تک سے محروم ہیں ، جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی ہے اورآئندہ بھی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ، ہمارے منتخب نمائندے آج بھی سندھ حکومت کی طرف سے اختیارات ووسائل نہ دینے کے باوجود عوامی خدمت اور مسائل حل کرانے میں مصروف ہیں اور ہمارے 9ٹائونز کی صورتحال دیگر ٹائونز سے کہیں زیادہ بہتر ہے ، ہم نے وعدہ کیاتھا کہ اختیارات ووسائل سے بڑھ کر کام کریں گے وہ ہم کررہے ہیںاور باقی اختیار ات بھی حاصل کرکے رہیں گے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کو اپنے ساتھ ملاکر ملک میں حقیقی تبدیلی اور انقلاب کی جدوجہد کررہی ہے ، نوجوانوں کا رجوع ہماری طرف مسلسل بڑھ رہا ہے ،کراچی سے شروع ہونے والے بنو قابل کے پروگرام میں ملک بھر میں 12لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ۔خواتین کے دائرے میں بھی جماعت اسلامی آگے بڑھ رہی ہے ،الخدمت کی عوامی خدمات ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں اور عوام اور اہل خیر جماعت اسلامی اور الخدمت پر اعتماد کرتے ہیںکیونکہ انہیں پتا ہے کہ ان کا دیا گیا ایک ایک پیسہ امانت اور دیانتداری کے ساتھ خرچ ہوگا ۔ نعیم اختر نے کہا کہ آج ہم جس جگہ جمع ہیں یہ سڑک پروفیسر عبدالغفور احمد سے منسوب ہے ، پروفیسر غفور کا 1973کے دستور کی تشکیل میں اہم اور کلیدی کردار رہا ہے ، افسوس کہ آج اس متفقہ دستو ر کا حلیہ بگاڑ دیاگیا ہے ، 1973کا دستور اگر اپنی اصل حالت میں بحال اور نافذ رہتا تو ملک اورقوم ان حالات کا شکار نہ ہوتے جو آج ہیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ضلع شرقی میں 250عوامی کمیٹیاں بنادی ہیں جو منتخب نمائندوں کے تعاون سے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گی ۔نجیب ایوبی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹی نے اہل کراچی کو درپیش ہر مسئلے پر آواز اٹھائی ہے ،کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور ظلم کے خلاف عوام کا ساتھ دیا، نادرا کی ایس اوپیز کی تبدیلی کے لیے قانون سازی کرائی اور بلا امتیاز و تفریق شہریوں کے شناختی کارڈ کے حصول کو آسان بنایا ، بحریہ ٹائون اور ہائوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کی داد رسی کی اور ان کو ان کے حقوق دلائے ، آج بھی ادارہ نور حق میں عوامی مسائل بیٹھک میں ہزاروں شہری ہم سے رجوع کرتے ہیں اور ہم ان کو ہر ممکن مددفراہم کرتے ہیں ۔

 

کراچی، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ضلع شرقی کے تحت گلستان جوہر میںبدل دو نظام عوامی کنونشن سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی ا ہوا ہے عوام کو کے لیے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے اثرات کے باعث معاشی بحران نے جنم لیا ہے اور موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، گلگت بلتستان کے عوام 7 جون کو تیر پر مہر لگائیں۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی جانب سے امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کاوشیں کامیاب ہوں گی۔

مزید پڑھیں: کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، نواز شریف کا گلگت میں خطاب

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ ان کی جماعت ملک کے پسماندہ اور محروم طبقات کی حقیقی نمائندہ ہے۔ ایسی ترقی اور معاشی پالیسی کا کیا فائدہ جس میں امیر مزید امیر اور غریب مزید مشکلات کا شکار ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کا واحد ایسا ادارہ ہے جو براہ راست مستحق خاندانوں تک پہنچتا ہے اور اس پروگرام کے خلاف ہونے والی سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بدقسمتی اس ملک کی ہے کہ ہمارے سیاست دان ایسے ہیں کہ جب معاشی حالات خراب ہوتے ہیں تو وہ یہ نہیں سوچتے کہ ہم اپنے امیر دوستوں کی سبسڈی کیسے ختم کریں، وہ یہ نہیں سوچتے کہ کاروباری طبقہ کتنا ٹیکس دے رہا ہے، وہ سیدھا اس پر پہنچتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرو، مگر ہم یہ… pic.twitter.com/ioZikOPLZU

— WE News (@WENewsPk) June 2, 2026

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض حکمران عناصر اس پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی اسے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور آئندہ بجٹ میں اس کے فنڈز میں اضافے کے لیے وزیراعظم سے بات کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی جبکہ میزائل ٹیکنالوجی کے فروغ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا کردار نمایاں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا لیکن اس خطے کو موجودہ شناخت صدر آصف علی زرداری نے دی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے بلتستان کی سرزمین سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اگر 18ویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو دیے گئے اختیارات گلگت بلتستان کو بھی منتقل کر دیے جائیں تو خطے کے متعدد مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ حق حاکمیت کے بعد عوام کو حق ملکیت بھی ملنا چاہیے اور اسلام آباد کو تسلیم کرنا ہوگا کہ گلگت بلتستان کے وسائل پر سب سے پہلا حق مقامی آبادی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک اس حقیقت کو تسلیم نہیں کیا جاتا، نہ گلگت بلتستان اور نہ ہی پاکستان حقیقی ترقی کر سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو گھر فراہم کیے گئے اور یہی عوامی خدمت پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور ہے۔

ان کے مطابق پارٹی ہمیشہ عام آدمی، مزدور اور محروم طبقات کے حقوق کی سیاست کرتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کو بینظیر کارڈ کے ذریعے عملی شکل دی، جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا کے کئی ممالک نے قابل تقلید ماڈل قرار دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم دنیا میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والا واحد ملک پاکستان ہے اور اس صلاحیت کا سہرا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے پاکستان کے دفاع کی روایت جڑی ہوئی ہے۔ جنرل مشرف کے دور میں غیر ملکی ممالک کو پاکستان میں اڈے حاصل تھے، تاہم سلالہ واقعے کے بعد صدر آصف علی زرداری نے ان اڈوں کو بند کروا دیا۔

انہوں نے سی پیک کے تحت تھرکول منصوبے کو سب سے کامیاب منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں 80 فیصد ملازمتیں مقامی افراد کو فراہم کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں، جبکہ دیگر سیاسی قوتیں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی پالیسی اپناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت غریب نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے معاشی طور پر مضبوط بنانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: کسی بھی نئی آئینی ترمیم میں گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ میں سیلاب کے بعد بحالی کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے پورا صوبہ پانی میں ڈوب گیا ہو، تاہم حکومت 20 لاکھ متاثرہ گھروں کی تعمیر کر رہی ہے اور اتنے ہی خاندانوں کو مالکانہ حقوق کے ساتھ رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر سے پہلے متاثرین کو گھر دیے جائیں۔ اس منصوبے کے نتیجے میں قریباً 10 لاکھ افراد کو روزگار ملا۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی کہ 7 جون کو تیر کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں، پیپلز پارٹی یہاں بھی سندھ طرز کے عوامی فلاحی منصوبے متعارف کرائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بجٹ سے پہلے قانون سازی، پیپلزپارٹی کے تحفظات، 5 جون کو ہونے والا اجلاس مؤخر
  • جےیوآئی کے سینئررہنما حافظ حمداللہ لاپتہ ہوگئے
  • وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
  • حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن