پوسٹل ٹریننگ سینٹر میں کمپیوٹر و اے آئی کورس کی کامیاب اختتامی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پوسٹل ٹریننگ سینٹر کراچی میں بیسک کمپیوٹر اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تعارفی کورس کی کامیاب تکمیل پر شرکا کے اعزاز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس کورس میں ایم ایس ٹی کے ڈویژن سے محمد ارسلان خان اور احسان اقبال جبکہ کراچی سٹی جی پی او سے محمد وقاص نے حصہ لیا اور کامیابی سے کورس مکمل کیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پوسٹل ٹریننگ سینٹر کراچی نے کی جنہوں نے شرکا کو اسناد پیش کیں۔اس موقع پر ٹریننگ آفیسر محمد عارف ، یو ڈی سی، محترم معاذ اور پوسٹل ٹریننگ سینٹر کے دیگر اسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پوسٹل ٹریننگ سینٹر
پڑھیں:
میرپورخاص، خواتین پر تشدد کے واقعات روکنے کیلیے اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص ضلع میں خواتین پر تشدد، خواتین اور بچیوں کی جنسی زیادتیوں کے واقعات میں مسلسل پر انتظامیہ خواب خرگوش سے بیدار ہوگئی ، واقعات کی روک تھام کے لیے تشکیل کردہ ضلعی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا یہ کمیٹی ضلع بھر میں خواتین پر ہونے والے تشدد کے واقعات اور خواتین اور بچیوں کی جنسی زیادتیوں کے واقعات کے روک تھام کے لیے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں آگاہی دینے اور احتیاطی اقدامات اٹھانے کے لیے کام کرے گی اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روکتھام کے لیے اپنی تجاویزاور سفارشات پیش کریگی اور فیصلہ کیاگیا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے ون اسٹاپ سینٹر قائم کرکے فعال بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو کی سربراہی میں محکمہ سماجی بہبودوترقی نسواں، سیف ہاؤس، پولیس اورسول سوسائٹی کے نمائندوں پر ایک کمیٹی ون اسٹاپ سینٹر کے قیام کرنے کے لیے جلد 15 پولیس سینٹر کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کریگی جس کے بعد ون اسٹاپ سینٹر قائم کرکے فعال بنایا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود کے ڈپٹی ڈائریکٹر انور حسین خاصخیلی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں فوزیہ جمالی، سیف ہاؤس کی انچارج ایڈوکیٹ نصرت میانو ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوہاب عباسی، سول سوسائٹی کے شہزادو ملک، محمد بخش کپری، انجم شہزادی، رضیہ بیگم، طاہرہ اعجاز، شکیلا مغل، افشیں ،ڈی ایس پی سٹی عبدالغفور خاصخیلی، واحد بخش سنگراسی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔