جسٹس مسرت ہلالی نے نئی آئینی عدالت کا حصہ بننے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کا نام وفاقی آئینی عدالت کے ممکنہ ججز میں شامل تھا، تاہم انہوں نے صحت کے مسائل کے باعث اس نئی ذمہ داری کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ حالیہ دنوں ان کی خرابی صحت کے باعث ان کا بینچ بھی ڈی لسٹ کردیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد مختلف ناموں پر غور کیا جارہا تھا جس میں جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل تھیں، مگر انہوں نے واضح کردیا کہ وہ صحت کے باعث اس بھاری آئینی ذمہ داری کی تکمیل نہیں کر سکتیں۔ ان کے انکار کے بعد ممکنہ امیدواروں کی نئی فہرست پر دوبارہ غور شروع کردیا گیا ہے، تاکہ عدالت کے ججز کا تقرر جلد مکمل کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے تحت وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس ترمیم کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ نئی عدالت آئین کی تشریح اور آئینی معاملات پر خصوصی اختیار رکھتی ہوگی۔
واضح رہے کہ آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے ترمیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دونوں ججز نے اپنے استعفے صدرِ پاکستان کو بھیج دیے، جس سے عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان حالیہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کے استعفوں نے عدلیہ کے اندر اختلافات کے حوالے سے ایک نئی بحث کو بھی جنم دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت جسٹس مسرت ہلالی کے بعد
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری
—فائل فوٹووزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق ہوں گے۔
وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے، بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب معذرت کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔