پیپلز پارٹی صرف سیاسی جماعت نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد کی تحریک ہے، وقار مہدی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کی ایک تاریخی تحریک ہے جو انصاف، شمولیت اور عوامی فلاح کے اصولوں پر قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت 30 نومبر کو کراچی کے علاقہ کورنگی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کے ذریعے جمہوری عزم کا اعادہ کرے گی۔ اس بات کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں یومِ تاسیس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و سینیٹر سید وقار مہدی، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن روف ناگوری، انفارمیشن سیکریٹری کراچی ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، صدر لیڈیز ونگ کراچی ڈویژن ڈاکٹر شاہدہ رحمانی سمیت تمام ضلع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز، ذیلی تنظیموں کے صدور و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا ماحول اتحاد، وابستگی اور پارٹی کی جدوجہد سے گہری جذباتی نسبت کا عکاس تھا۔
شرکا نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، ان قربانیوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی، آئینی حقوق کے تحفظ اور عوام کے وقار کو مضبوط کیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک، پیپلز پارٹی کی تاریخ ثابت قدمی، ہمت اور عوامی خدمت کے بے مثال جذبے سے عبارت ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کی ایک تاریخی تحریک ہے جو انصاف، شمولیت اور عوامی فلاح کے اصولوں پر قائم ہے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اس بار یومِ تاسیس کو پوری جوش و خروش اور فخر کے ساتھ منایا جائے گا اور ماضی کی شانِ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے پارٹی کے عزم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن اجلاس میں کیا گیا
پڑھیں:
گلگت، کارکنوں کی گرفتاری پر عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا
اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف اگلے جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بہت سے کارکنوں کو بے جا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت ہونے نہیں دی جا رہی، یہاں جنگل کا قانون ہے، انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز گھڑی باغ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مظاہرے میں شریک ہوں اور بے جا گرفتاریوں کیخلاف آواز بلند کریں۔