data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جرم ، سیاست ، حکومت اور مافیائوں کے گٹھ جوڑ نے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ماسٹر پلان کراچیکی تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں ، ای چالان اور کیمروں کے بعدشاہراہ فیصل کو عوام کے لیے پل صراط قرار دے رہے ہیں ، کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تو پہلے ہی اہل کراچی کے لیے پل صراط بنی ہوئی ہیں جن پر سے روزانہ انہیں گزرنا پڑتا ہے ، واٹر کارپوریشن ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عوام کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں شہر میں جرائم اور مسلح ڈکیتی کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور ہیوی ٹریفک کے ہاتھوں بھی شہری روزانہ نشانہ بن رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ ، وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر بلدیات شہریوں کے مسائل حل کرنے اور ریلیف دینے کے بجائے صرف ای چالان پر زور دے رہے ہیں ، 17سال میں کراچی میں صرف چند سو بسیں لانے والی پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے وزیر روزانہ ڈبل ٹریکر بسوں کے اعلان کر کے اہل کراچی کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ ایم کیو ایم فرینڈلی اپوزیشن کر کے صرف اپنی وزارتوں کو تحفظ دے رہی ہے اور ذاتی مفادات کے حصول میں لگی ہوئی ہے ، آصف علی زرداری کو استشنا دلوانے میں بھی ایم کیو ایم شریک ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف کا 6ماہ بعد کراچی کا دورہ اور عوامی مسائل کے حل اور کسی ترقیاتی پیکیج کے اعلان کے بغیر واپسی عدم دلچسپی کا کھلا ثبوت ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاق فوری طور پر کراچی کو 500ارب کا ترقیاتی پیکیج دے ، سندھ حکومت ہر ٹائون کو 2ارب روپے فراہم کرے تاکہ شہر کی حالت بہتر اور عوامی مسائل حل ہوں ، سندھ حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے 13فیصد اضافے کے ساتھ 50280ملین روپے وصول کیے ہیں وہ فوری طور پر پی ایف سی کا اجراء کرے ، ظالمانہ ای چالان کے بھاری جرمانے واپس لیے جائیں اور ان جرمانوں کی رقم کو ریوائز کیا جائے ، کراچی کے شہری پہلے ہی کے ایم سی کے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز سمیت بے شمار ٹیکس دے رہے ہیں ، جماعت اسلامی کا اجتماع عام لاہور ، ملک میں ظلم و استحصال کے نظام کو بدلنے وڈیروں ، جاگیرداروں ، سرداروں ، چوہدریوں اور خوانین کے ہاتھوں محکوم عوام کی تقدیر بدلنے اور ملک میں رائج سیاست کا رخ تبدیل کرنے کی جدو جہد اور تحریک میں ایک اہم سنگ ِمیل ثابت ہوگا ، لاکھوں کی تعداد میں کراچی تا چترال سے آئے مرد و خواتین ، نوجوان ، بچے ، بزرگ اور ہر طبقے کے افراد ایک نئے جوش اور ولولے اور عزم ِ نو کے ساتھ ظلم و استحصال کے نظام اور اس کے سرپرستوں و آلہ کاروں کے خلاف جدو جہد اور مزاحمت تیز کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، ڈپٹی سیکر ٹری کراچی قاضی صدر الدین ، سکرٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ۔دریں اثناء منعم ظفر خان نے اجتماع عام مینار ِ پاکستان لاہور میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والے قافلوں کو کینٹ اسٹیشن سے روانہ کیا ، کراچی سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، کراچی سے ہزاروں مردو خواتین شریک ہوں گے جو مختلف ٹرینوں ، بسوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے مینارِ پاکستان پہنچیں گے ۔ قافلے جمعرات 20نومبر کو بھی روانہ ہوں گے ، منعم ظفر خان مختلف قافلوں سمیت اجتماع عام کے لیے چلائی جانے والی ایک اسپیشل ٹرین کو بھی صبح 10بجے کینٹ اسٹیشن سے رخصت کریں گے ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر نورا کشتی جاری ہے اور ایم کیو ایم فرینڈلی اپوزیشن بنی ہوئی ہے ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر کراچی کو تباہ و برباد کیا ہے ، ایم کیو ایم ہر حکومت کے ساتھ اقتدار میں شریک رہی ہے ، کراچی کے اداروں کو پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کے عمل میں بھی ایم کیو یم شریک جرم رہی ہے ، پیپلز پارٹی نے کراچی کے اداروں کے ناموں میں سے کھرچ کھرچ کر کراچی کا نام الگ کیا ہے ، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، کراچی ماسٹر پلان اتھارٹی کے ساتھ سندھ لگا دیا ہے ، کوڑا کرکٹ اُٹھانے والے بھی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نام سے ادارہ بنا دیا ہے ، سارے اختیارات و وسائل سندھ حکومت نے اپنے قبضے میں کیے ہوئے ہیں ، پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم اور جمہوریت کی مالا تو بہت جپتی ہے لیکن اختیارات و وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے پر تیار نہیں ، کراچی کے شہری حکومت کی بدترین کارکردگی ، بد انتظامی ، نا اہلی اور کرپشن کی سزا بھگت رہے ہیں ، آدھے شہر کو پانی میسر نہیں ہے ، ٹینکر مافیا کا راج ہے اور شہری مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں ، ریڈ لائین کے نام پر پورا یونیورسٹی روڈ کھدا پڑا ہے ، وزیر اعلیٰ کریم آباد انڈر پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 80فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ، اس پروجیکٹ کی حتمی تاریخ اپریل 2025بھی گزر چکی ہے اور آئندہ کئی ماہ تک ا س کے مکمل ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں ۔ شہر کی بیشتر سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، جہانگیر روڈ، 7000فٹ روڈ ، ایم ایم عالم روڈ ،ملیر ، شاہراہ منگھو پیر ‘ تو چند مثالیں ہیں ورنہ پورے شہر کا برا حال ہے ، ایک طرف تباہ حال اسفرا اسٹرکچر ہے تو دوسری طرف ٹریفک کے حادثات بالخصوص ہیوی ٹریفک کراچی کے شہریوں کے لیے جان لیوا بنا ہوا ہے ، رواں سال 10ماہ کے دوران 755افراد حادثات کا شکار ہوئے ہیں جن میں 227افراد خونی ٹرالر ، ٹینکر ،ڈمپر ، بسوں اور منی بسوں کے باعث موت کا شکار ہوئے ، جبکہ زخمیوں کی تعداد 11ہزار تک پہنچ چکی ہے ، شہریوں کو سفری سہولیات میسر نہیں ، بسیں تو موجود نہیں لیکن بسوں اور وہ بھی ڈبل ٹریکر بسوں کے اعلانات روزانہ کیے جاتے ہیں ۔ایک طرف یہ صورتحال ہے دوسری طرف لاقانونیت اور لوٹ مار نے عوام کی جان و مال کو غیر محفوظ بنا دیا ہے ، رواں سال 54ہزار وارداتیں ہوئیں جن میں 37ہزار صرف موٹر سائیکلیں چھینی گئیں اور چوری ہوئیں،78افراد اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں موت کا شکار ہوئے اور سینکڑوں زخمی ،بھتہ خوری کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں گزشتہ روز نیو ایم اے جناح روڈ پر شو روم سے بھتہ طلب کیا گیا اور بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، یہ کارکردگی ہے سندھ حکومت اور کراچی پولیس کی اور سارا زور ای چالان پر ، کیمروں کے ذریعے چالان تو روزانہ کیے جارہے ہیں لیکن مجرموں اور لوٹ مار کرنے والے والوں کو کیوں پکڑا نہیں جاتا ؟ کیا ہوا سیف سٹی پروجیکٹ کا ؟ اہل کراچی اس بدترین حالات کا شکار ہیں ، جماعت اسلامی عوام کی آواز بنی ہوئی ہے اور عوام کو ہر گز تنہا نہیں چھورے گی ۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سندھ حکومت کراچی کے رہے ہیں کے ساتھ کا شکار کے لیے ہے اور

پڑھیں:

کراچی میں گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر سفر کرنا کسی اذیت سے کم نہیں، منعم ظفر

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی میں ای چلان کی بھاری رقم کسی صورت قابل قبول نہیں کرتے لہذا یہ فوری کم کی جائے، کراچی پہلے ہی سب سے زیادہ ٹیکس دے رہا ہے لیکن بدلے میں ٹوٹی سڑکیں ہیں، شہر میں پانی ہے اور نہ ہی سڑکیں اور بھاری ای چلان لیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے سندھ حکومت کی جانب سے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کے منصوبے پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ماسٹر پلان کراچی کی بربادی کا پلان ہے، سنگل بس چلائی نہیں جا رہی ڈبل ڈیکر بس کا اعلان کر رہے ہیں۔منعم ظفر نے کہا کہ کراچی میں گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر سفر کرنا کسی اذیت سے کم نہیں، وزیر اعلی اور وزیر ٹرانسپورٹ سمیت کوئی کچھ نہیں کر رہا، مراد علی شاہ اتوار کو نکلتے ہیں شارع فیصل پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں منصوبے مکمل ہو رہے ہیں درحقیقت شہر میں کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہو رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ لسبیلہ سے گرومندر، جہانگیر روڈ اور منگھو پیر روڈ کا برا حال ہے، حبیب یونیورسٹی سے صفورا چورنگی تک روڈ انتہائی خراب ہے، کراچی کی مرکزی سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں، یہ ماسٹر پلان کے نام پر دھوکا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ای چلان کی بھاری رقم کسی صورت قابل قبول نہیں کرتے لہذا یہ فوری کم کی جائے، کراچی پہلے ہی سب سے زیادہ ٹیکس دے رہا ہے لیکن بدلے میں ٹوٹی سڑکیں ہیں، شہر میں پانی ہے اور نہ ہی سڑکیں اور بھاری ای چلان لیے جا رہے ہیں، کراچی میں لوگ پینے کا پانی بھی خریدنے پر مجبور ہیں، شہر میں 37 ہزار موٹرسائیکل چھینے کی وارداتیں ہوئی ہیں جبکہ لوگ موبائل چھیننے کی واردات تو رپورٹ تک نہیں کرواتے۔ منعم ظفر نے وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قوم موومنٹ پر بھی کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو استثنی دلانے میں ایم کیو ایم پیش پیش رہی، یہ لوگ وزارتوں کے مزے لے رہے ہیں لیکن شہر کو کچھ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، محمد اسماعیل راہو
  • کراچی میں گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر سفر کرنا کسی اذیت سے کم نہیں، منعم ظفر
  • آزاد کشمیر کی حکومت بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں چلائیں گے، بلاول بھٹو
  • کراچی کو جان بوجھ کر تباہی کے راستے پر دھکیلا جا رہا ہے، ایڈووکیٹ حسنین علی
  • شرجیل میمن کی باتوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں‘ انجینئر عثمان
  • سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل
  • کراچی دودھ دینے والی گائے ،سندھ میں بھی صوبہ بنے گا،مصطفیٰ کمال
  • پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نظام سے متعلق بل پر بات نہ کی تو 18ویں ترمیم بھی ختم ہوگی اور سندھ میں صوبہ بھی بنے گا، مصطفیٰ کمال
  • مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں صوبہ بننے سے متعلق خبردار کردیا