فائل فوٹو۔

سیکریٹری گلگت بلتستان (جی بی) اسمبلی عبدالرزاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی بی اسمبلی کی 5 سال کی مدت 24 نومبر کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے انتخابات کے بعد وجود میں آئی تھی، جی بی اسمبلی کا 42 واں اور آخری اجلاس کل 2 بجےطلب کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے  سیکریٹری نے مزید کہا کہ نئی اسمبلی کے قیام تک موجودہ اسپیکر اپنے عہدے پر رہیں گے۔ اسمبلی کے آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ2017 کے تحت ہوں گے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ گلبر خان 24 نومبر کی رات 12 بجےعہدے سے سبکدوش ہونگے اور کابینہ خود بخود تحلیل ہوجائےگی۔ 

گلگت سے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی متعدد ملاقاتوں کے باوجود نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کا اتفاق نہ ہونے پر نامزدگی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق راجہ نظیم الامین اور بریگیڈیئر (ر) بشارت کے نام ممکنہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے زیرغور ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن 9 دسمبر کو ہوگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی21 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی۔

جاری شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا، کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر سینیئر صحافی منظر شگری کا انٹرویو
  • گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا گیا
  • نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ، تحریک انصاف گلگت بلتستان نے اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ نام مسترد کر دیئے
  • جی بی کابینہ کی پری میٹنگ، اہم انتظامی و ترقیاتی امور پر غور
  • گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس 21 نومبر کو طلب
  • لیڈر آف اپوزیشن کے تعین کا معاملہ زیر التوا، اسپیکر کی طرف سے اعلان ضروری
  • اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عامر ڈوگر کو خط کا جواب دیدیا
  • اپوزیشن لیڈر تعیناتی، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عامر ڈوگر کو جواب دیدیا