اسلام آباد(صغیرچوہدری ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈیسنٹ کلب نے چوہدری اسپورٹس کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔راول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں چوہدری اسپورٹس 21.4 اوورز میں 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مجیب الرحمان 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ افضل جاوید نے 13 اور عبدالرحمان نے 10 رنز بنائے۔ ڈیسنٹ کلب کی جانب سے آف اسپنر کرامت خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 11.

4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر فردوس خان کے38 اور سمیع اللہ کے 14 رنز کی بدولت پورا کیا۔ چوہدری اسپورٹس کی جانب سے مجیب الرحمان نے 13 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ افضل جاوید اور فہیم اسلم نے ایک، ایک آوٹ کیا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چوہدری اسپورٹس

پڑھیں:

کراچی، اسپورٹس دکان کے مالک کے قتل کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج

کراچی:

شہر قائد میں جمشید کوارٹر پولیس نے مزار قائد وی آئی پی گیٹ کے قریب فائرنگ سے اسپورٹس کے سامان کی دکان کے مالک محمد شبیر کے قتل کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 19 نومبر کی رات 10 بج کر 20 منٹ کے قریب محمد شبیر اپنے دکان کے ملازمین احمد رضا اور شرجیل علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے قریب ان پر فائرنگ کی گئی۔

دونوں ملازمین کے مطابق پینٹ شرٹ میں ملبوس دو مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد شبیر شدید زخمی ہو گئے۔ ملازمین نے انہیں سول اسپتال منتقل کیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

مدعی مقدمہ عابد علی جو کہ مقتول کا بیٹا ہے نے بتایا کہ جیسے ہی اسے فائرنگ کی اطلاع ملی، وہ فوراً اسپتال پہنچا، جہاں اسے اپنے والد کے انتقال کی خبر ملی۔

عابد علی کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کے والد کے ملازمین ملزمان کو جانتے ہیں اور انہیں شناخت کر سکتے ہیں۔

اس واقعے کے بعد جمشید کوارٹر پولیس نے مقدمہ نمبر 785/2025 بجرم دفعہ 302 اور 34 کے تحت درج کر لیا ہے، اور مزید تحقیقات کے لیے انچارج انویسٹی گیشن سی آئی سی فیروز ڈویژن کو مقدمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اسپورٹس دکان کے مالک کے قتل کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج
  • چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے وسیم کھتری نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
  • سہ ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست
  • سندھ حکومت کے تحت آن لائن ای اسپورٹس مقابلے حتمی مرحلہ میں داخل
  • سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
  • ایشیا کب رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان شاہینز کے سامنے یو اے ای کی ٹیم 59 رنز ڈھیر
  • پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا
  • انوارالحق  کیخلاف  عدم  اعتماد  کامیاب  : فیصل  راٹھور 36ووٹ لیکر  وزیراعظم  آزاد  کشمیر  منتخب  
  • چودھری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب،فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب