مظفر آباد (نامہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔ سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں  وزیراعظم چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم ہوں گے۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا حلف آج متوقع ہے۔ نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہو گی۔ تحریک عدم اعتماد سردار جاوید ایوب، چوہدری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی۔ تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔ ووٹنگ کے دوران راجا فیصل ممتاز راٹھور کو 36 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت27 ووٹ درکار تھی۔ چوہدری انوار الحق اپریل 2023ء میں 48 ووٹ لیکر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ فیصل ممتاز راٹھور موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم ہوں گے۔ وزیراعظم انوار الحق نے مستعفی ہونے کی بجائے تحریک کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ووٹنگ سے قبل شہر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری آج متوقع ہے۔ حلف برداری میں پیپلز پارٹی پاکستان کی مرکزی قیادت کی شرکت کا امکان ہے۔ نئی حکومت کو دو بڑے سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایکشن کمیٹی کے معاہدوں پر عملدرآمد نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔ مسلم لیگ نون کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر عملدرآمد بھی نئی حکومت کے لیے کڑا امتحان ہے۔ کابینہ کو 20 وزراء تک محدود رکھنا بھی نئی حکومت کے لیے آزمائش ہو گی۔ جبکہ آج کی رائے شماری آزاد کشمیر کی سیاست کا نیا رخ متعین کرے گی۔ تحریک انصاف نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی کے اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ کے 6 ممبران اور مہاجرین اراکین کے فیصل راٹھور کے حق میں دیوان چغتائی اور تقدیس گیلانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے فرزند یاسر سلطان اور بھائی چوہدری ارشد حسین نے بھی چوہدری ریاض کی موجودگی میں ووٹ کاسٹ کیا۔ رکن قومی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی انچارج زرداری ہائوس محترمہ فریال تالپور، سابق مشیر حکومت چوہدری ریاض، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین، سردار یعقوب، پرویز اشرف، قمر الزمان اور دیگر نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر اور دیگر نے بھی مبارکباد  پیش کی،۔ رائے شماری کے دوران آزادکشمیر بھر سے پیپلزپارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد اسمبلی ہال کے احاطہ میں جمع ہو گئی۔ ایوان کا احاطہ جئے بلاول، جئے بھٹو، جئے زرداری کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جئے فیصل ممتاز راٹھور کے نعرے فضا میں گونجتے رہے۔نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ نے سیاسی ورکر کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی۔ یہ ذمہ داری صرف مجھ پر نہیں ان سب پر ہے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ بلاول بھٹو نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری ڈالی۔ پہلی بار جانے والا وزیراعظم آنے والے پرائم منسٹر کو خوش آمدید کہتا ہوا رخصت ہوا۔ ایکشن کمیٹی حقیقت ہے‘ جیسے تسلیم کرنا ہو گا۔ عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے‘ کچھ مسئلے حل ہو سکتے تھے‘ جس میں تاخیر ہوئی۔ بطور وزیراعظم عہد کرتا ہوں‘ میرے قلم سے تاخیر نہیں ہوئی۔ لوگ سمجھتے ہیں ہم سیاست دان ایسے نہیں۔ والد نے ایک مکان بنایا‘ جسے میں نے الیکشن اخراجات کیلئے فروخت کیا۔ میرے اثاثے جو آج ہیں‘ وہ وزارت عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجئے گا۔ ہم نے پاکستان کے ساتھ اپنے رشتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ ایکشن کمیٹی کے کچھ معاملات جینوئن ہیں‘ کچھ خواہشات ہیں۔ مہاجرین نشستوں سے متعلق ان سے بات کریں گے۔ سیکرٹری صاحبان کے پاس صرف ایک گاڑی ہو گی۔سپیشل سیکرٹری اور سینئر سیکرٹری عہدے ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے برابر کے مواقع فراہم کریں گے۔ عدالتی اصلاحات کی جائیں گی۔ گریڈ ایک کے ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرتا ہوں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیصل ممتاز راٹھور تحریک عدم اعتماد ا زاد کشمیر کے نئی حکومت کے لیے پیش کی

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کر دی گئی۔ 

تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا ہے۔

 وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ایوان سےخطاب میں کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک شخص ہی آئین اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمے دار ہو، کیا میری کابینہ کے ممبران اس کے ذمے دار نہیں؟

انہوں نے کہا کہ آج کا خطاب باتیں ریکارڈ پر لانے کے لیے کر رہا ہوں، اس ایوان نے مجھے جنم دیا، آج ان سب کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ مجھے اسی ایوان سے کہا گیا کہ 15 فروری تک اسمبلی تحلیل کر دو۔

انوارالحق کا کہنا ہے کہ اپنی پوری کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری آزادی کے پروا نے پر دستخط کیے، کہا گیا آپ کو بکتربند گاڑی پر لے کر جاتے ہیں، میں نے کہا کہ سیاسی کارکن ہوں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ الحمداللّٰہ آج یہاں سے سرخرو ہو کر جا رہا ہوں، میں نے بارہا کہا کہ میری موجودگی میں تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولہ نہیں ہوسکتا، مہاجرین کی نشستون کو ختم کرنے پر دستخط کرتا تو یہ میری سیاسی موت تھی، میں نے یہاں سے مودی کو بھی للکارا، اسے فتنہ خوارج نہیں فتنہ ہندوستان کہا۔

 رائے شماری مکمل ہوتے ہی نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اپنے عہدے کا حلف لیں گے جبکہ چوہدری انوار الحق رائے شماری کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ مناؤں: چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ

چوہدری انوار الحق آج اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری میں حصہ لیں گے

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ ہوگئے ہیں۔

روانگی سے قبل انہوں نے کشمیر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن سے متعلق ایک ہی بات کہنا چاہتا ہوں کہ شکر الحمدللّٰہ آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ سیلیبریٹ کروں۔

انہوں نے نئے آنے والے وزراء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ پاک ان کو کامیاب کرے، اللّٰہ تعالیٰ نے تقریباً ڈھائی سال خدمت کا موقع دیا، میں 6 ماہ پہلے ہی جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب
  • چودھری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب،فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب
  • عدم اعتماد کامیاب،چوہدری انوار الحق فارغ، فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
  • چوہدری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، راجہ فیصل ممتاز آزاد کشمیر کے نئے وزیرِاعظم منتخب
  • عدم اعتماد کامیاب،چوہدری انوار الحقفارغ، فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
  • آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب
  • وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ، ووٹنگ کا عمل جاری
  • وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش
  • آزاد کشمیر عدم اعتماد: انوارالحق برقرار رہیں گے یا فیصل راٹھور نئے وزیراعظم؟ اسمبلی اجلاس آج