پشاور ( نیوزڈیسک) قلعہ بالاحصار پشاور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام قبائلی عمائدین کے جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔

ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام جرگہ میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جرگہ میں امن و امان کی صورتحال، درپیش سکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، شرکاء نے ضلع خیبر میں دیرپا امن کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا۔

ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

قبائلی عمائدین کے جرگہ کے اختتام پر قومی یکجہتی، باہمی اعتماد، علاقائی استحکام اور مشترکہ کوششوں کے بھرپورعزم کا اظہار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قبائلی عمائدین

پڑھیں:

خودکشی کی روک تھام کیلئے سکردو میں علماء، عمائدین اور سرکاری حکام کا اجلاس

 اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سکردو نے تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران سے کہا کہ خودکشی کی روک تھام کے لئے جامع آگاہی سیشن، سکولوں اور کالجوں میں آگاہی پروگرام، کمیونٹی سطح پر رہنمائی اور علماء کرام کے ذریعے شرعی نقطہ نظر سے آگاہی پروگرام ترتیب دیں۔ اسلام ٹائمز۔ خودکشی کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سکردو میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران، ایس ایس پی سکردو، محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹرز، محکمہ تعلیم کے آفیسران اور نجی اداروں کے سربراہان کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کی ماہر امراض نفسیات ڈاکٹر شاہدہ نے معاشرے میں خود کشی کے اسباب اور اس کی روک تھام کے طریقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ خود کشی کی وجوہات میں ذہنی یا گھریلو دباؤ، خاندانی تنازعات، معاشرتی رویوں، سماجی تنہائی اور کمزور سپورٹ سسٹم جیسے عوامل شامل ہیں۔ نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے رجحان کے سدباب کے لئے والدین، اساتذہ، علماء کرام اور میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی بڑھانے، بروقت کونسلنگ اور معاونت کے نظام کو فعال بنانے کی سفارش کی۔ اس موقع پہ شرکاء جن میں علماء کرام، میڈیا کے نمائندے، ماہرین تعلیم، پولیس حکام شامل تھے نے خود کشی کے عوامل اور روک تھام کے طریقوں سے متعلق اپنی آراء سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سکردو نے تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران سے کہا کہ خودکشی کی روک تھام کے لئے جامع آگاہی سیشن، سکولوں اور کالجوں میں آگاہی پروگرام، کمیونٹی سطح پر رہنمائی اور علماء کرام کے ذریعے شرعی نقطہ نظر سے آگاہی پروگرام ترتیب دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام معزز علماء کرام سے اپیل کی کہ جمعہ کے خطبات میں خودکشی کی روک تھام، اسلامی تعلیمات، شرعی نقطہ نظر کی وضاحت سے متعلق عوام الناس کو آگاہی فراہم کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • شدید دھند ،موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی انٹرچینج تک بند  
  • کے پی کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہوتاہے،سہیل آفریدی
  • پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو محمد سہیل آفریدی طلبہ کو اسکالرشپس کے چیک دے رہے ہیں
  • خودکشی کی روک تھام کیلئے سکردو میں علماء، عمائدین اور سرکاری حکام کا اجلاس
  • پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناع
  • زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، کسی کو استثنیٰ نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پی کے  
  • کراچی، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان زخمی
  • خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
  • دہلی پولیس نے لال قلعہ کار بم دھماکہ کے سلسلے میں الفلاح یونیورسٹی کے دو ڈاکٹروں کو حراست میں لیا