یوکرین میں توانائی کا بحران‘ صدر زیلنسکی کے انٹرویو کے دوران بجلی بند
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے انٹرویو کے دوران اچانک بجلی چلی گئی جس کے باعث برطانوی اخبار دی گارڈین کا انٹرویو مختصراً منقطع کرنا پڑا۔ انٹرویو کے آغاز پر بجلی بند ہوگئی جس کے چند لمحوں بعد جنریٹر کے ذریعے بحال کی گئی، تاہم انٹرویو کے دوران دو بار بجلی منقطع ہوئی، جس کی وڈیو گارڈین کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ۔ دوسری بار بجلی بند ہونے پر زیلنسکی نے تاریکی میں بات جاری رکھی، بعد ازاں بجلی جنریٹر کے ذریعے بحال کی گئی اور انٹرویو مکمل کیا گیا۔صدر نے اس موقع پر کہا کہ ایسی بجلی کی بندشیں اب یوکرین کے عوام کے لیے معمول بن چکی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انٹرویو کے
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔