آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے نے کہا ہے کہ اگر یہ دوست مجھ سے مشورہ کر لیتے تو اس تقریر کی ضرورت پیش نہ آتی۔ اب جس نے یہ لکھا ہے کہ یہ اکیلا آدمی جمہوری و آئینی ڈھانچے کو نقصان پہنچا گیا ہے، ان کی اس بات پر کیا کہوں؟

قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج نامزد قائدِ ایوان کا استعفیٰ دیکھا۔ ’انہوں نے ایوان میں نامزد قائد ایوان کا استعفیٰ پڑھ کر سنایا۔‘

مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ خود بتا دیا

انوارالحق کا کہنا تھا کہ اکثریت پوری ہوگئی تو جانے والے کو چلے جانا چاہیے۔ ایک ہزار مرتبہ یہ بات کہی کہ 27 بندے جمع کیجیے میرا استعفیٰ لیجیے۔ جب یہ 27 بندے پورے ہو گئے تو میں منتظر رہا کہ دولہے کا نام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ایوان نے مجھے جنم دیا، اس کا قتل میرے دماغ میں کیونکر آ سکتا ہے؟ یہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ آپ کا دوست اکثریت حاصل کر لیتا ہے تو اس کو خجل کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہاکہ میں اپنے دوستوں کا اس کام کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں جو میں نے 6 ماہ پہلے کرنا تھا۔ مجھے آج بھی کسی سے کوئی گلہ نہیں۔ یہ تبدیلی چاہتے تھے، تبدیلی حاضر ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر میں نے وزیراعظم رہنا ہوتا تو کیا کوئی مجھے روک سکتا تھا؟ میں نے کہا تھا جب تک میں وزیراعظم ہوں اسمبلی نہیں ٹوٹے گی اور مہاجرین نشستیں میرے دستخط سے ختم نہیں ہوں گی۔

آخر میں وزیراعظم نے کہاکہ میں اپنی پوری کابینہ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جن کے قلم اور دستخطوں سے مجھے آزادی ملی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر اسمبلی: وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اور رائے شماری کے لیے تحریک ایوان میں پیش کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری انوارالحق وزیراعظم آزاد کشمیر وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر اسمبلی چوہدری انوارالحق وی نیوز چوہدری انوارالحق انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ خود بتا دیا

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انورالحق نے کہا ہے کہ وہ اسمبلی نہیں توڑیں گے بلکہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری کے روز اپنا مؤقف سامنے رکھوں گا، اس لیے مستعفی نہیں ہورہا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی اجلاس طلب

انہوں نے بتایا کہ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا تو میں نے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہاکہ میرے ہوتے ہوئے اس شق پر دستخط ممکن نہیں۔

انہوں نے کہاکہ میرا مؤقف تھا کہ جن لوگوں نے پاکستان سے الحاق کے لیے قربانیاں دی ہیں، ان کی نشستیں ختم کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ وہ ایک پرانے سیاسی کارکن ہیں۔ گزشتہ 22 روز سے ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی تیاری ہو رہی تھی۔ اور دوستوں کے مشورے کے باوجود انہوں نے اسمبلی تحلیل نہیں کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کراتے ہوئے نوجوان پارلیمنٹیرین راجا فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع، فیصل راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر بروز پیر کو طلب کرلیا گیا ہے، اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں 5 سال کے دوران یہ چوتھا وزیراعظم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تحریک عدم اعتماد چوہدری انوارالحق فیصل ممتاز راٹھور نئے قائدِ ایوان وزیراعظم آزاد کشمیر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب
  • وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ، ووٹنگ کا عمل جاری
  • وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش
  • آزاد کشمیر عدم اعتماد: انوارالحق برقرار رہیں گے یا فیصل راٹھور نئے وزیراعظم؟ اسمبلی اجلاس آج
  • تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ خود بتا دیا
  • آزاد کشمیر، قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس 17نومبر کو طلب کر لیا گیا
  • آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس پرسوں، تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی
  •  آزاد کشمیر، قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس 17نومبر بروز پیر طلب کر لیا گیا
  • آزاد کشمیر: وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی اجلاس طلب