کانگو میں تانبے کی کان دھنسنے سے 32 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
افریقی ملک کانگو میں تانبے کی ایک کان بیٹھنے سے 30 سے زیادہ افراد جان سے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز کانگو میں تانبے کی کان پر بنا عارضی راستہ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں کان دھنس گئی اور کم از کم 32 کان کن ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعہ صوبہ لوالابا میں پیش آیا۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک 32 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے خدشے کے باعث اس علاقے میں جانے پر پابندی تھی، مگر غیر قانونی کان کن پھر بھی اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔
ان کے مطابق کان کے ڈوبے ہوئے حصے پر ایک عارضی پل بنایا گیا تھا جو زیادہ لوگوں کے گزرنے سے ٹوٹ گیا۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کانگو میں تقریباً دو لاکھ افراد غیر قانونی کانوں میں کام کرتے ہیں، جو انتہائی خطرناک حالات کے باعث بدنام ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کانگو میں
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔