data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کلکتہ: سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت کی شکست کے پس منظر میں ماڈرن کرکٹ کی تلخ حقیقت واضح کر دی۔

اپنے بیان میں سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا کہ موجودہ دور میں کرکٹ کے کھلاڑی چھکے مارتے اور سوئچ ہٹ کھیلتے ہوئے بڑے ہو رہے ہیں، جبکہ انہیں لمبی اننگز کھیلنا یا مشکل حالات میں ٹیم بچانا نہیں سکھایا جا رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت خود اپنے بنائے گئے جال میں پھنس گیا اور جنوبی افریقا نے کلکتہ ٹیسٹ میں 30 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا قصور نہیں، کیونکہ ماڈرن کرکٹ اب اونچا میوزک، لائٹس، کرکٹ بورڈز اور نجی مالکان کے مالی فوائد کے گرد گھومتی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آج کل کھلاڑیوں کی ترجیح کریز پر جمود اختیار کرنا یا اسپن کے خلاف کھیلنے کی مہارت حاصل کرنا نہیں ہے، بلکہ وہ وہی کر رہے ہیں جو فیصلے کرنے والے چاہتے ہیں۔

پیٹرسن نے مزید کہا کہ کھلاڑی جتنا زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں، کمائیں، اور اس معاملے پر کوئی بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے، چھکے اور سوئچ ہٹ لگاتے رہو اور یوں اپنا بینک بیلنس بھی بڑھاتے رہو۔

واضح رہے کہ کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 93 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقا نے 30 رنز کی شاندار فتح حاصل کی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سابق انگلش کرکٹر پیٹرسن نے

پڑھیں:

کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری تفتیش کے اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شواہد جمع کر لیے ہیں اور واقعے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب کرکٹ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر نسیم شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس کے مطابق 10 نومبر کی رات تقریباً ایک بج کر 45 منٹ پر نامعلوم افراد نے نسیم شاہ کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ سے دروازوں، دیواروں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملہ آور فائرنگ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مچل اسٹارک کا انگلش ’’بیزبال‘‘ حکمت عملی میں تبدیلی کا بڑا دعویٰ
  • سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں
  • کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار
  • کلکتہ: پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست
  • سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی کولکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے
  • کلکتہ ٹیسٹ: پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقیدکا سامنا
  • کیون پیٹرسن یا شاہد آفریدی، بابر کے سنچری بنانے میں کس کا کردار اہم؟‏
  • کیون ہارٹ اور کینن تھامپسن کا نیا اسپورٹس شو “گُڈ اسپورٹس” کا اعلان