بھارت ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام، حریت رہنماء
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
حریت رہنمائوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے اور محکوم رکھنے کی بھارت کی دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ کی طرف سے پرامن اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، فیاض حسین جعفری، مولانا سید سبط شبیر قمی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، مولانا مصعب ندوی، فہمیدہ بانو، تحریک حریت جموں و کشمیر، جموں و کشمیر مسلم لیگ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، مسلم خواتین مرکز، تحریک خواتین کشمیر اور دیگر نے سرینگر سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کریک ڈائون کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دن کے دوران سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے مختلف جیلوں اور حراستی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے اور محکوم رکھنے کی بھارت کی دانستہ اور منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت تسلیم شدہ اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے سیاسی مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور پورے مقبوضہ علاقے کے محاصرے نے صورتحال معمول پر آنے کے بی جے پی حکومت کے کھوکھلے دعوئوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین کے تحت بھارتی قابض فورسز مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے انہیں ہراساں کرنے، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریاں، شہری آزادیوں کی معطلی، اختلاف رائے پر قدغن، مسلم سرکاری ملازمین کی جبری برطرفیاں اور گھروں اور زمینوں کی ضبطگی نے مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں امن اور ترقی کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنے من گھڑت بیانیہ کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔ جدوجہد آزادی کشمیر کو جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت ظلم و تشدد اور فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت حریت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت، ریاستی دہشت گردی، سازشوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری اپنے شہداء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وحشیانہ مظالم کا فوری نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت رہنمائوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انہوں نے بھارت کی
پڑھیں:
عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی‘وزیردفاع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-27
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، قومیں جب اپنے محسنوں کے احسان بھول جاتی ہیں تو وہ اپنی منزل کھو دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کلامِ اقبال کے پیغام کو زندہ اور جاوید رکھنا ہوگا اور ہم پاکستانیوں کو اقبال کے کلام کی عملی تعبیر بن کر دنیا کے لیے ایک نمونہ ثابت ہونا چاہیے۔علامہ اقبال کا جشنِ ولادت سیالکوٹ ان کے محلے میں منانا انتہائی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال منزل میں یومِ ولادت کی منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم علامہ اقبال کے اصل پیغام سے دور ہوتے جا رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا خواب دیکھا اور پوری زندگی محبت، عزم اور لگن کے ساتھ اس کے لیے کام کیا۔ ان کے فلسفہ اور شاعری کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ بھٹکی ہوئی ہے اور ظلم غزہ سے لے کر مقبوضہ کشمیر تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں طاقت عطا فرمائے کہ ہم مظلوم بھائی بہنوں اور بچوں کی مدد کر سکیں اور ان کے حق میں آواز بلند کر سکیں۔ امت مسلمہ متحد ہو تاکہ وہی مشکلات پوری امت کو گھیر نہ لیں جو آج فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو درپیش ہیں۔ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر نے اقبال منزل پر علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر علامہ اقبال کے ایصالِ ثواب اور ملک کے تحفظ کے لیے دعاکی گئی۔