وزیراعظم انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی گئی،رکن اسمبلی قاسم مجید نے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوئی، وزیراعظم انوارالحق نے کہاکہ دوست مجھ سے مشورہ کر لیتے تو شاید اس تحریک کی ضرورت نہ ہوتی،کہا تھا27ارکان پورے کریں، میں استعفیٰ دیتا ہوں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔