عرفان صدیقی کی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمشن کے مطابق عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ سیٹ پر الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 20 اور 21 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔
ای سی پی کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی، اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ یکم دسمبر ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا گزشتہ دنوں علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی دسمبر کو
پڑھیں:
ملکی استحکام کے لئے مزید ترامیم کرنا پڑیں تو بھی کریں گے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ کا اختیار اور حق ہے۔ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ ملکی استحکام کے لئے مزیدترامیم کرناپڑیں تو بھی کریں گے۔
فیصل آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں اوراس کے تحت وہ ڈیوٹی سر انجام دینے کے پابند ہیں۔
انہوں نےکہا کہ تاحیات استثنیٰ میں ایسی کوئی بات نہیں، صدر کو باسٹھ تریسٹھ کے تحت پرکھ کر ہی لایا جاتا ہے۔ سیاسی انتقام کو روکنے کیلئے استثنیٰ ایک علامتی چیز ہے۔ صدر ایک صدارت کے بعد پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں تو استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔
وزیرمملکت نے کہا کہ جڑانوالہ میں ہونے والے الیکشن میں دس سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں، کوئی کاغذات نامکمل جمع کروائے تو الیکشن کمیشن کیا کرے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ہی ترقی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیادپر انتخاب جیتے گی ۔فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی جیت کوئی نئی بات نہیں ہوگی۔
انہوں نےکہا کہ الیکشن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، امید ہے الیکشن پرامن ہوگا۔اہلسنت، اہلحدیث اور دیوبند نے الیکشن میں ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے۔موجودہ صورت حال میں ن لیگ کے امیدوار کی پوزیشن بہتر ہے، دوسری جماعت نے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔کے پی کے میں وہ جماعت الیکشن لڑ رہی ہے لیکن فیصل آباد سے وہ الیکشن سے بھاگ گئے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ گرین بسیں ہوں یا شہر کیلئے سیوریج کا منصوبہ، کارپٹ روڈ، ادویات کی فراہمی اور سی سی ڈی، یہ سب پنجاب کے عوام کے لئے منصوبے ہیں۔