پاکستان شاہینز کے کپتان محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ پریشر میں کھیلنا آنا چاہیے، پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا اسٹار بنتا ہے اور بہترین اننگز کھیلتا ہے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اے ٹیم کے کپتان محمد عرفان خان نے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف پریشر میں کھیلنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے بہت محنت کی اور جیتے، ٹیم کو سمجھایا ہوا تھا کہ پریشر کے بغیر کھیلنا ہے جیسے عام میچز کھیلے جاتے ہیں، بھارتی ٹیم کی ٹینشن نہیں لینی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پُراعتماد تھے، پلان بنایا ہوا تھا کہ ہدف کس طرح سے حاصل کرنا ہے، اس لیے 14 اوورز میں ہی میچ ختم کر دیا۔

محمد عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پلیئرز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا سوچ رہا ہے کون ٹیم میں کیا رول پلے کر رہا ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم بھی بہترین ٹیم ہے، بھارتی ٹیم میں بھی کچھ کھلاڑی بہترین پرفارم کرنے والے ہیں۔

پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پر کپتان نے کہا کہ یہ کوئی خاص بات نہیں، کوئی ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو نہ ملائے، یہ بات اتنی اہمیت نہیں رکھتی، بھارتی ٹیم سے پہلے بہت اچھے تعلقات تھے اب تعلقات ویسے نہیں رہے۔

ڈریسنگ روم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے محمد عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت بہترین ہے، سب کھلاڑیوں کی آپس میں بہت اچھی دوستی ہے۔

دوسری جانب جیو پاکستان سے گفتگو کے دوران پاکستان شاہینز کے آل راؤنڈر معاذ صداقت نے کہا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں، بھارت کے خلاف میچ جتنے کا بہت بہترین احساس ہوتا ہے۔

معاذ صداقت کا کہنا تھا کہ تیاری ہر میچ کے لیے کی جاتی ہے مگر بھارت کے خلاف محنت سے کھیلا، میں نے اپنی پرفارمنس کے لیے سخت تیاری کی اور اس کا پھل ملا۔

ایک سوال کے جواب میں معاذ صداقت نے بتایا کہ اُن کے پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہیں۔

معاذ صداقت کو میچ میں آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز ٹی20 کے گروپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی طرف سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف پاکستان نے 14ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کی، 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے صرف 47 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔

گروپ میچ میں بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 136 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔

پاکستان کی طرف سے شاہد عزیز نے 3، سعد مسعود اور معاذ صداقت نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

معاذ صداقت کو میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، معاذ صداقت نے دو وکٹیں حاصل کیں اور 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محمد عرفان خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم میچ میں

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا