انتظار ختم ،1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
راولپنڈی:(نیوزڈیسک) 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لوگ قرعہ اندازی کے نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب ان کا انتظار ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 1500 روپے کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت اور بڑے انعامات کی بدولت پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سرمایہ کاری ذرائع میں شمار ہوتا ہے، اور یہ ڈرا ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جاتا ہے۔
راولپنڈی میں نیشنل سیونگز آرگنائزیشن نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 104 کے نتائج جاری کر دیے۔
ہزاروں سرمایہ کاروں کی نظر اس اہم قرعہ اندازی پر جمی ہوئی تھی، جو ایک بڑے انعام اور متعدد ثانوی انعامات پر مشتمل تھی۔
اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔
1500 کے انعامی بانڈ کے فاتحین کی فہرست
30 لاکھ کا پہلا انعام خوش نصیب نمبر 091925 کے نام نکلا، دوسرا انعام 106210 ، 502971 ، 916702 جبکہ تیسرا انعام کے کئی امیدوار حق دار ٹہرے۔
نیشنل سیونگز کے مطابق تیسرے انعامات کی مکمل فہرست سرکاری ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر میں دستیاب ہے۔
انعام جیتنے والے افراد اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایہ بڑھانے کا اعلان
اسلام آباد : پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی اور کرایہ 4 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ہمیں ملک گیر ہڑتال کی طرف لے جانے پر مجبور کر رہی ہیں، حکومتی بے ضابطگیوں کے خلاف جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
گزشتہ روز حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا .جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی۔ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 284 روپے 4 پیسے مقرر ہوگئی۔حکومت نے مٹی کا تیل بھی 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 170 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔