ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
اسلام آباد ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ملک میں ایک ماہ میں مسلسل دوسری مرتبہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل مہنگا کیا گیا ہے، مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194 روپے 34 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 170 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے.
گزشتہ رات ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا. 15 روز قبل بھی یکم نومبر کو مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا کیا گیا تھا، یکم نومبر کو مٹی کا تیل 3 روپے 34 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں 16 نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں پر نجی تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی فروخت بند کر دی تھی، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور کئی شہروں میں ڈیزل کی دستیابی متاثر ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مہنگا کیا گیا فی لیٹر مہنگا پیسے فی لیٹر مٹی کا تیل لائٹ ڈیزل ڈیزل کی گیا ہے
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔