جھنگ، سید ظل حسین کاظمی شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
تحصیل صدارت کے لئے علامہ غلام عباس مقدسی اور سید ظل حسین کاظمی کے درمیان مقابلہ ہوا، 60 ووٹر میں سے47 نے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا، نتائج کے مطابق ظل حسین کاظمی تحصیل صدر شیعہ علما کونسل منتخب ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال کے الیکشن امام بارگاہ خیمہ سادات گڑھ مہاراجہ میں منعقدہوئے، جس کی صدارت صوبائی صدر شیعہ علما کونسل وسطی پنجاب سید ساجد علی نقوی نے کی، دو امیدواران علامہ غلام عباس مقدسی اور سید ظل حسین کاظمی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ 60 ووٹر میں سے 47 نے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ نتائج کے مطابق ظل حسین کاظمی تحصیل احمد پور سیال صدر شیعہ علما کونسل منتخب ہوگئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پوری تحصیل کے یونٹ صدور اور سیکرٹریز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے کامیاب کروانے میں کردار ادا کیا۔ نومنتخب تحصیل صدر سے صوبائی صدر شیعہ علما کونسل وسطی پنجاب سید ساجد علی نقوی نے حلف لیا۔ انتخابات انتہائی پرامن طریقے سے ہوے جس کی نگرانی حاجی صفدر گوندل، سید توقیر افضل نقوی، ملک سفیر حسین ایڈووکیٹ نے کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر شیعہ علما کونسل ظل حسین کاظمی
پڑھیں:
بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ نشین عرب ملک بحرین پر قابض ال خلیفہ حکام اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور متعدد شہریوں کی گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی بحرین میں شیعہ شہریوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی طرف سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت، انہیں تفتیش کے لیے طلب کرنے کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کے نام حسب ذیل ہیں: - ناصر الکشری (اهل بیت علیہم السلام کے ذاکر) - حاج عبدالجبّار میرزا - حاج حسین درویش - إیهاب الحمدی - احمد حسن - السید عبدالله ماجد - حسین الخیاط - محمود مسلم - حاج مهدی صالح - دو بھائی علی و حسن الغانم - رضا ابراهیم محمد حمادة - السید حسین جعفر - محمد سرحان
غاصب بحرینی حکام یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے دو بچوں مصطفی یوسف اور زین محمد ابراهیم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ شیعہ آبادی والے دیہاتوں میں سیکیورٹی الرٹ کی حالت ہے، جہاں حکام نے زیادہ تر دیہاتوں کے اطراف اپنی افواج تعینات کر رکھی ہیں، تاکہ وہ متعدد شہریوں کو طلب کر کے گرفتار کریں۔ یہ گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔