وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کیلئے اجلاس شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
سٹی 42 : آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لئے اجلاس شروع ہوگیا ۔
اجلاس کی صدارت سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کررہے ہیں ۔
مظفرآباد اجلاس میں سردار جاوید ایوب چوہدری قاسم مجید دیگر ممبران اسمبلی کے ہمراہ تحریک عدم اعتماد ٹیبل کریں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس پرسوں، تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی
مظفر آباد ( نیوزڈیسک) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس 17 نومبر بروز پیر طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم انوارالحق کے خلاف پیپلزپارٹی نے لابنگ شروع کر رکھی یے، وزیراعظم انوارالحق کو ہٹانے کیلئے بھاری مینڈیٹ کیلئے مزید اراکین اسمبلی سے رابطے جاری ہیں، پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم انوارالحق کے خلاف عددی اکثریت سے زیادہ تعداد موجود ہے۔
مسلم لیگ ن نے وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے۔
خواجہ فاروق احمد کے مطابق تحریک انصاف اس سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔