دہلی دھماکہ کو لیکر بیٹے کی گرفتاری کے بعد قاضی گنڈ میں باپ کی خودسوزی کی کوشش، محبوبہ مفتی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
محبوبہ مفتی کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے جاسر بلال وانی اور بھائی نویل وانی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر خود سوزی کی کوشش، جو جموں و کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لئے گئے ایک نوجوان کے والد نے خود سوزی کی کوشش کی۔ محبوبہ مفتی بلال احمد وانی کا تذکرہ کر رہی تھی، جو کولگام ضلع کے قاضی گنڈ کے وان پورہ گاؤں کے ایک خشک میوہ فروش ہیں۔ محبوبہ مفتی کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے جاسر بلال وانی اور بھائی نویل وانی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر خود سوزی کی کوشش، جو جموں و کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باپ ان (بچوں) کی حفاظت کے تئیں خوف و خدشات کا شکار ہوگئے تھے۔ انہوں نے حکام سے صرف انہیں دیکھنے کی التجا کی، جس سے انکار کر دیا گیا۔ بلال احمد وانی ڈاکٹر عدیل احمد راتھر اور ان کے بھائی ڈاکٹر مظفر راتھر کے پڑوسی ہیں۔ ڈاکٹر عادل کو جموں و کشمیر پولیس نے اترپردیش کے سہارنپور سے گرفتار کیا تھا، حکام کے مطابق اس کا بھائی بدستور فرار ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے پی ڈی پی کے مذکورہ الزامات کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں ایس ایم ایچ ایس سرینگر ریفر کر دیا گیا ہے اور وہ نازک حالت میں ہے۔ اس سطح کی من مانی صرف زخموں کو گہرا کرتی ہے اور مایوسی کو جنم دیتی ہےِ جب نوجوانوں کو یوں ہی قیاس کی بنیاد پر (randomly) اٹھایا جاتا ہے تو ہم پوری نسل کو خوف، مایوسی اور بالآخر تاریک راستوں کی طرف لے جانے کا خطرہ مول لیتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے پولیس پر زور دیا کہ وہ کم از کم اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دیں۔
وہیں غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بلال کو جھلسنے کے بعد علاج کے لئے جی ایم سی، اننت ناگ لے جایا گیا اور اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ این آئی اے بین ریاستی دہشت گردی کے ماڈیول کی جانچ کر رہی جب کہ دیگر ایجنسیاں بھی دہشت گردی کے ماڈیول کی تحقیقات میں تعاون کر رہی ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر نے اننت ناگ قصبے سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں جہاں انہوں نے ایک غیر مقامی ڈاکٹر سے پوچھ گچھ کی جو جی ایم سی اننت ناگ میں زیر تعلیم ہے اور قصبے میں کرایہ دار کے طور پر رہ رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جموں و کشمیر پولیس محبوبہ مفتی انہوں نے کی کوشش
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔