data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اہم ضرورت ہے اور اس پر عملی پیش رفت تیز کی جا رہی ہے۔

کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت بڑے ریلوے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران سے استنبول تک ریلوے روٹ کی بحالی پاکستان ریلوے کے لیے نئی ترقی کے دروازے کھول دے گی۔ وزیراعظم کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر نئی ٹرین کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی صفائی کا نظام کراچی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ تھرکول کی ترسیل کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک جاری ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ریلوے طویل عرصے سے زبوں حالی کا شکار رہا ہے، مگر وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم نے اس بوسیدہ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مؤثر کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے حنیف عباسی کو اس سلسلے میں خصوصی مبارکباد بھی دی۔

قبل ازیں وزیراعظم نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کر کے منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لیا،  وزیر ریلوے نے انہیں بریفنگ دی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے اپ گریڈ شدہ شالیمار ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

فاروق اعظم صدیقی ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں: منعم ظفر

---فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی گلبرگ کا دورہ کیا۔

منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہی کا شکار ہے، ای چالان کے نام پر لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں۔

منعم ظفر کا کہنا مزید تھا کہ گلبرگ میں ہیلتھ کیئر یونٹ کا قیام اتنی مہنگائی میں زبردست تحفہ ہے، اس ہیلتھ کیئر یونٹ کا افتتاح حافظ نعیم الرحمان نے کیا، پچھلے دو ہفتوں میں 1500 او پی ڈی ہو چکیں، 50 روپے کی پرچی ہے۔

منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ 9 ٹاؤنز میں سارے ہیلتھ کیئر سینٹرز کو ماڈل ہیلتھ سینٹر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کا افتتاح
  • محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • کراچی روشنوں کا شہر ، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے؛ وزیراعظم
  • نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح: حنیف عباسی نے مخالفین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں: منعم ظفر
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل، وزیر اعظم آج اپ گریڈ شالیمار ٹرین کا افتتاح کریں گے
  • حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ،سہولیات کا معائنہ
  • وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کینٹ اسٹیشن کراچی کا دورہ
  • وزیر اعظم شہبازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے