ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل کیاجائے‘زاہد بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز سندھ ٹیویٹا ایمپلائز یونین کے تحت گلشن اقبال کے علاقے میں واقع مرکزی آفس کے احاطے میں اراکین نے پر امن احتجاج کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر زاہد تاج بلوچ نے کہا کہ ہم متعلقہ اعلیٰ عہدیداران سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کہ جو تنخواہوں کا مسئلہ اس کو مستقل بنیاد پر حل کیا جائے تاکہ ملازمین میں جو آئے دن کی بے چینی رہتی ہے وہ ختم ہو اور ملازمین پر سکون ماحول میں کام کر سکیں۔جبکہ بزرگ ملازمین کے پینشن کے مسلے حل جائے2011,میں بھرتی ملازمین کی چار سالہ سروس کو ختم کرنا ایک غیر آئینی فیصلہ ہے ہم اس کی مزمت کرتے ہیں یہ ایسا فیصلہ جو خودساختہ ہے نہ یہ فیصلہ عدالت عالیہ کی جانب سے بلکہ یہ پالیسی سازوں کی جانب مزدور دشمن فیصلہ ہے اسکی بھر مخالفت کرتے ہیں پیپلز پارٹی کے جیالے اس مزدور فیصلے کے خلاف ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائیں گے ہمارے احتجاج کا سلسلہ چار نومبر سے جاری ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈو محمد خان پریس کلب کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)پریس کلب ٹنڈو محمد خان کی جانب سے میلادالنبی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری۔ اسٹنٹ کمشنر محمد یوسف۔ ایکس ای این واپڈا ابراہیم کیریو۔ سید شعبان شاہ بخاری۔ ایجوکیشن آفیسر یعقوب وگھامل۔ راجہ نثار میمن۔ حاجی اشرف میمن۔ ڈاکٹر میر حسن ملاح سمیت شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب ٹنڈو محمد خان کی جانب سے میلادالنبی صہ کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کراچی۔ حیدرآباد سمیت ٹنڈو محمد خان سے تعلق رکھنے والے مشہور نعت خواں اور علما کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر نعت خوانوں نے حضرت محمد مصطفی صہ کی شان میں نعت خوانی کی جبکہ علما کرام نے سیرت نبویؐ پر روشنی ڈالی اور نبی کریمﷺ کی شان بیان کی۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے و ضلعی صدر سید اعجاز شاہ بخاری۔ اسٹنٹ کمشنر محمد یوسف۔ ایکس ای این ابراہیم کیریو۔سید شعبان شاہ بخاری۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی اطلاعات سیکرٹری ڈاکٹر میر حسن ملاح۔ایجوکیشن آفیسر یعقوب وگھامل۔ راجا نثار میمن۔ حاجی اشرف میمن۔ فاروق بھٹی۔ میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین و گورننگ باڈی کے میمبر عبدالکریم شیخ۔ میر علی رضا تالپور ۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر غوث بخش پٹھان۔پریس کلب کے صدر غلام نبی کیریو۔ جنرل سیکرٹری مظفر رند۔ نائب صدر ذوالفقار چانڈیو۔ صدیق چھیپہ۔ عامر جان۔ امتیاز منگریو۔ ساحل ایاز۔ یونین آف جرنلسٹ کے صدر محمد رمضان شورو۔ زاہد قریشی۔ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر رائو غلام حسین ودیگر نے شرکت کی۔