اسلام آباد پولیس کے اینٹی کار لفٹنگ یونٹ نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث متعدد گروہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انسدادِ کار و موٹر سائیکل چوری یونٹ نے مجموعی طور پر 18 گروہوں کے 40 اراکین سمیت 64 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی محمد عثمان طارق بٹ کے مطابق ملزمان سے 25 کروڑ روپے مالیت کی 112 گاڑیاں اور 32 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، جن کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نامعلوم کار چوروں کا سراغ لگایا گیا، جبکہ انسانی ذرائع اور ٹیکنیکل وسائل کے ذریعے متعدد گروہوں کو بے نقاب کیا گیا۔

جرائم میں کمی اور کریک ڈاؤن کا دائرہ

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ سال 2025 میں کار چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گاڑی چھیننے اور چوری میں ملوث منظم گروہوں کی گرفتاری کے نتیجے میں سنیچنگ کے واقعات میں بھی واضح کمی آئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی کامیاب کریک ڈاؤن کیا۔ مختلف اضلاع سے چوری ہونے والی نئی اور پرانی ماڈل گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مزید مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس ایس ایس پی انویسٹی گیشن کار چور محمد عثمان طارق بٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ایس ایس پی انویسٹی گیشن کار چور ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد

پڑھیں:

نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع 


اسلام آباد (آئی ا ین پی )نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہو ا ہے جس کے بعد نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع کرا دی گئی۔
نادرا کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے   الرٹ جاری  کردیا گیا ۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصا برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔
حکام کے مطابق ویب سائٹ کا نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا دعوی جھوٹا ہے، اس ویب سائٹ کا نادرا سے قطعا کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر فراہم کی گئی کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں، تارکین وطن کو یہاں معلومات دینے سے نقصان ہو سکتا ہے، نادرا نے تحقیقات اور کارروائی کیلئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔

بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے جاری رہیگا: صدر زرداری

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: ترنول میں کلاشنکوف گینگ کا سرغنہ ہلاک، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی، مومن آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
  • نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع 
  • حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • سفید گاڑی دیکھتے ہی وار! جوہر اور گلشن اقبال میں چوروں کا مخصوص گینگ متحرک
  • کراچی:جوہر، گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم
  • پشاور، ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار