لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل نہیں ہو سکا، پولیس نےخاتون کو ڈھونڈنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی۔

لاہور کے علاقے کاہنہ سے فوزیہ نامی خاتون کئی سال پہلے پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھی، پولیس نے خاتون کے اغوا کا مقدمہ 2019 ءمیں درج کیا تھا۔

پولیس نے اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کے اعلان پر مشتمل پمفلٹ تمام تھانوں میں لگوا دیئے ہیں۔

مغویہ کی والدہ نے بیان دیا تھا کہ اس کی بیٹی کو جِن اٹھا کر لے گئے ہیں، پولیس خاتون کی بازیابی کیلئے جیو فینسنگ سمیت تمام حربے استعمال کرچکی ہے تاہم 6 سال کے دوران اس کا سراغ نہیں لگا سکی۔

واضح رہے کہ خاتون کی بازیابی کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے، عدالت نےاس کی بازیابی کیلئے 20 نومبر تک کی مہلت دے رکھی تھی، جو آج ختم ہو رہی ہے۔

پولیس نے اب فوزیہ کی اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کے اعلان پر مشتمل پمفلٹ چھپوا کر بھی تمام تھانوں میں لگوا دیئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ غیر قانونی افغان شہریوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا، ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے حکومت کو درست معلومات فراہم کیں۔

پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار

انہوں نے کہا کہ ویسلز بلور کے تحت معلومات دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پُراسرار موت، پولیس نے تحقیقات میں کیا انکشاف کیا؟
  • پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
  • کالعدم ٹی ایل پی کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کیلئے 12جے آئی ٹیز تشکیل
  • نو مسلم بھارتی خاتون کا پولیس پر شادی ختم کرنے کیلیے دباؤ ڈالنے کا الزام
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • اسلام قبول کرنے والی بھارتی خاتون کا پولیس پر شادی ختم کرنے کےلیے دباؤ ڈالنے کا الزام
  • لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو خاتون نور بی بی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
  • کراچی: ہنی مون پر سیالکوٹ سےکراچی آئی 17 سالہ دلہن کی پھندا لگی لاش کا معمہ حل نہ کیا جاسکا
  • شاہ لطیف ٹاؤن میں قتل کا معمہ حل، بیوی اور اس کا آشنا گرفتار