ابوظہبی ٹی10: رائیڈرز کی فتح، معین علی کی دھواں دار اننگز
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ابوظہبی ٹی10: رائیڈرز کی فتح، معین علی کی دھواں دار اننگز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
ابوظہبی : ابوظہبی ٹی10 لیگ کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں جہاں وسٹا رائیڈرز نے رائل چیمپس کو 9 رنز سے مات دی، وہیں دوسرے مقابلے میں اجمان ٹائٹنز نے معین علی کی دھواں دار بیٹنگ کے سہارے 107 رنز کا قابلِ دفاع مجموعہ ترتیب دیا۔ دونوں میچوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے بھرپور مقابلے سے شائقین کو محظوظ کیا۔پہلے میچ میں وسٹا رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ بین میکڈرموٹ نے 31 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈوئین پریٹوریس نے 12 گیندوں پر 31 رنز کی تیز رفتار باری کھیل کر مجموعہ بہتر کیا۔ رائل چیمپس کی جانب سے حیدر رزاق نے 3 وکٹیں حاصل کر کے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں رائل چیمپس نے جیسن رائے اور برینڈن مکملن کی 50 رنز کی شراکت کی بدولت 6 اوورز میںتین وکٹ کے نقصان پر 67 رنزبنائے اور ایک مرحلے پر میچ پر گرفت مضبوط کرلی تھی، تاہم شراف الدین اشرف اور اینڈریو ٹائے نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
آخری اوور میں رائل چیمپس کو 17 رنز درکار تھے مگر اشرف نے دباؤ میں بہترین بولنگ کرتے ہوئے صرف 7 رنز دیے اور رائیڈرز نے 9 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔دوسرے میچ میں اجمان ٹائٹنز نے ابتدا میں انتہائی خراب آغاز کیا اور صرف 12 رنز پر اپنی 3 وکٹیں گنوا دیں۔ تاہم معین علی نے کریز پر آتے ہی جارحانہ بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا اور 21 گیندوں پر 59 رنز بنا ڈالے، جن میں 4 چوکے اور 6 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ ان کی 19 گیندوں پر مکمل ہونے والی نصف سنچری نے ٹیم کو بحران سے نکال کر سات وکٹ کے نقصان پر107 رنز کے مقابلے قابلِ دفاع اسکور تک پہنچایا۔ آخری اوور میں انہوں نے تین لگاتار چھکے لگا کر اسکور میں قیمتی اضافہ کیا۔کرس گرین نے مختصر مگر اہم ساتھ فراہم کیا جبکہ حریف بولرز عباس آفریدی، کے بی تنویر اور جیسن ہولڈر نے ابتدا میں ٹائٹنز کو مشکلات میں ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپرو10 لیگ جنوری 2026 میں تھائی لینڈ، بلغاریہ اور پولینڈ میں لانچ ہوگی پرو10 لیگ جنوری 2026 میں تھائی لینڈ، بلغاریہ اور پولینڈ میں لانچ ہوگی ابوظہبی ٹی10: شاہنواز دھانی کے جادوئی اوور نے وارئیرز کو آخری گیند پر فتح دلوائی ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراسا نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ابوظہبی ٹی10 معین علی
پڑھیں:
چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
اسلام آباد:حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔
سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔
دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔
سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔
وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔