گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ کارروائی میں 2 ملزمان بھائی بہن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کو سی سی ٹیوی فوٹیجز اور جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ضلع ننکانہ صاحب سےگرفتار کیا۔ خاتون کینال پارک غالب مارکیٹ کے علاقے میں کویت پلٹ فیملی کے گھر کام کرتی تھی۔
خاتون ملزمہ نے اپنے بھائی اور ماموں زاد بھائی سے مل کر ہاوس رابری کا پلان بنایا۔ چند روز قبل ملزمان گھر والوں کو یرغمال بناکر واردات کر کے فرار ہوگئے تھے۔
ملزمان میں خاتون ارم، بھائی علی اور فرار ملزم ماموں زاد بھائی سمیع شامل ہیں۔ تیسرے ملزم سمیع کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے کویتی دینار، 2 تولے سونا، نقدی اور پستول برآمد ہوا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا ہے کہ عوام سے التماس ہے اپنے ملازمین کی جانچ متعلقہ تھانے سے لازمی کروائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔