پاکستان کو 4 ماہ میں بیرونی ذرائع سے 2 ارب 29 کروڑ ڈالرز کے فنڈز موصول
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
رواں مالی سال 2025-26کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر)میں پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 2 ارب 29 کروڑ ڈالرز کے فنڈزملے ہیں، جن میں 2 ارب 24 کروڑ ڈالر قرض اور 5 کروڑ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملنے والی بیرونی مالی معاونت 649 ارب 47 کروڑ روپے کے مساوی ہے جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال 33 فیصد زیادہ فنڈز ملے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالر، مختلف منصوبوں کے لیے 77 کروڑ 32 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔ عالمی مالیاتی اداروں نے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فراہم کیے ہیں، جن میں عالمی بینک کے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ،اسلامی ترقیاتی بینک کا 36 کروڑ ڈالر کا شارٹ ٹرم لون شامل ہے جب کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 73 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے۔
مختلف ممالک نے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر فراہم کیے ہیں۔ سعودی عرب نے 40 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کی ہے۔ اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک نے 16 کروڑ 74 لاکھ ڈالر دیے جب کہ چین نے پاکستان کو 97 لاکھ ڈالر اور امریکا نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی گرانٹ دی۔
اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال مجموعی طور پر 19 ارب 92 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملنے کا تخمینہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رواں مالی سال پاکستان کو کروڑ ڈالر لاکھ ڈالر ڈالر کی
پڑھیں:
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے قومی بجلی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے 33 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 500 کے وی کی 290 کلومیٹر طویل نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور اسلام آباد و فیصل آباد کے اہم گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت کے بارے میں کیا پیشگوئی کی گئی ہے؟
منصوبے سے ملک کو 3200 میگاواٹ تک سستی بجلی کی ترسیل میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کے شعبے میں استحکام آئے گا۔
بینک کی فنانسنگ میں 285 ملین ڈالر کا OCR قرض اور 45 ملین ڈالر کا رعایتی قرض شامل ہے۔ نئی لائن کے باعث لائن لاسز میں کمی اور گرڈ کی بھروسے مندی میں اضافہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کی نیشنل پاور پالیسی 2021 اور ویژن 2025 کے مطابق توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مالیاتی استحکام کو بھی مضبوط کرے گا، جبکہ سستی بجلی کے بہتر انضمام سے اوسط لاگت میں کمی کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں