مراکش کے اشرف حکیمی افریقی فٹبالر آف دی ایئر قرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مراکش کے فٹبال اسٹار اشرف حکیمی کو اس سال کا افریقی فٹبالر آف دی ایئر منتخب کر لیا گیا۔
کنفیڈریشن آف افریکن فٹ بال (CAF) کی جانب سے منعقدہ ایوارڈز میں اشرف حکیمی کو یہ اعزاز دیا گیا، جہاں مصر کے محمد صلاح اور نائیجیریا کے وکٹر اوشیمین بھی اس کیٹگری میں شامل تھے۔
رپورٹس کے مطابق اشرف حکیمی نے مجموعی طور پر 61 گول اسکور کیے جبکہ پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 27 گول بنائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بائیں پاؤں میں انجری کے باوجود اشرف حکیمی اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے کے لیے پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرافی کو حاصل کرنا ان کے لیے بڑی خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اشرف حکیمی
پڑھیں:
کار پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، خاتون زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔