Jasarat News:
2025-11-20@00:37:06 GMT

خاتون اوّل آصفہ زرداری کا ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اوّل آصفہ زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ خاتون اوّل نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کیے جاتے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو کی ابو ظبی آرٹ 2025 میں شرکت

فوٹو: سوشل میڈیا

خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظبی آرٹ 2025 میں شرکت کی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے منارت السعدیات پہنچ کر ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورزم کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور عالمی معیار کی گیلریوں اور نمائشوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نمائش میں مختلف آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحق ڈار کی صدر یورپی یونین اور قطری وزیراعظم سے ملاقات
  • بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے افغان وزیر نئی دہلی پہنچ گئے
  • خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو کی ابو ظبی آرٹ 2025 میں شرکت
  • خاتونِ اوّل، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا ابوظبی آرٹ 2025 کا دورہ
  • بھارت کو سب 7 جہاز گرنے کا یاد دلاتے رہیں گے‘ بلاول
  • جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کیس میں سابق گورنر عمر چیمہ کی ضمانت منظور
  • کار پر فائرنگ سے ایک جاں بحق، خاتون زخمی
  • غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار
  • گلشن اقبال میں سفید کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم