اسحق ڈار کی صدر یورپی یونین اور قطری وزیراعظم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز /ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) اسحق ڈار نے صدر یورپی یونین کونسل اور قطری وزیراعظم سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار کی یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاک یورپی یونین کے تعلقات کے مثبت انداز کو نوٹ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یورپی یونین
پڑھیں:
فش ہاربر کو یورپی یونین کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر کو یورپی یونین کے مقرر کردہ معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ یورپی آڈٹ وفد کے دورے سے قبل ہاربر کو مکمل طور پر یورپی اسٹینڈرڈز پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں فش ہاربر سے متعلق ترقیاتی اور تکنیکی امور پر تفصیل سے غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر قاظم حسین جتوئی، ڈی جی میرین فشریز ڈاکٹر منصور وسان، ایم ڈی فش ہاربر ڈاکٹر زاہد کیمٹیو، ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر علی محمد مستوئی، ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد عمران، ورکس اینڈ سروسز، پی اینڈ ڈی بلڈنگ ڈپارٹمنٹ اور فشریز کے دیگر انجینئرز و افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پونٹونز اور جیٹیز کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان تکنیکی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ہاربر کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ فش ہاربر کی اسٹریٹ لائٹس کی خرابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے واضح ہدایت دی کہ تمام اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بحالی کا کام دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔اجلاس میں صفائی کے ناقص انتظامات، ریڈ زون میں تجاوزات اور ناکارہ لانچوں کی موجودگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہاربر کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائی جائے، ریڈ زون سے قبضہ ختم کیا جائے۔