data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے چینی سفیر جیانگ زائدونگ نے چینی سفارت خانے میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات اور مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔چینی سفیر جیانگ زائدونگ نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ چین پاکستانی عوام کی معاشی ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون ایک اہم جزو بن چکا ہے، جس کی مثال چینی کمپنیاں ایم سی سی اور سی ناک ہیں جو پاکستان میں مختلف معدنی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، سیندک اور سیادک منرل پروجیکٹس پاکستان کے معدنی شعبے میں چین کے اہم منصوبے ہیں۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے چینی سفیر کو آئندہ ہونے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 میں شرکت کی خصوصی دعوت دی، جس پر چینی سفیر نے اپنے متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو اس فورم میں شرکت کی ترغیب دینے کا عزم ظاہر کیا۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چینی سفیر

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ سےچینی سفیر کی ملاقات ،اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: چین کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور چینی سفیر نے انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور  قیمتی جانوں کے ضیاع  پر اظہار تعزیت  کیا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور  تعاون جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی  نےکہا کہ  پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ
  • دہشتگردی، مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے، محسن نقوی: پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین، قائم مقام امریکی سفیر
  • شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلیے اچھی پوزیشن میں ہے‘ اسحق ڈار
  • دفاعی شعبے کے منصوبوں کیلیے 50 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی منظوری
  • جاپان کا پاکستان کیلیے 3.5 ملین ڈالر پولیو گرانٹ کا اعلان
  • محسن  نقوی  سے  ملاقات  ‘ پاکستان کیساتھ  تعاون  جاری  رکھیں  گے : چینی  سفیر 
  • وفاقی وزیر داخلہ سےچینی سفیر کی ملاقات ،اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت
  • پاکستان میں 4 ممالک کے نئے سفیر تعینات؛صدرمملکت کو اسناد پیش کیں
  •  محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق