امریکا سے تعاون چاہیے دھمکیاں نہیں‘ نائیجیریا کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی دھمکیوں پر نائیجیریا کا ردعمل آگیا۔ وزیراطلاعات محمد ادریس ملاگی کا کہنا ہے کہ ہمیں تعاون چاہیے دھمکیاں نہیں۔ پرتشدد حملوں کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ مضبوط سیکورٹی اتحاد درکار ہے ۔ عیسائیوں کی نسل کشی کا امریکی الزام غلط فہمی ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ نائیجیریا میں حملے مذہبی نہیںہیں۔ شدت پسند مسلمانوں اور عیسائیوں ، دونوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔ صورتحال کی پیچیدگی کو سمجھے بغیر عیسائیوں کو ہدف بنانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ حکومت کسی مذہب کیخلاف قتل عام کی اجازت نہیں دے رہی۔ نائیجیریا مذہبی آزادی کا احترام کرتا ہے ہم سب ہی اس وقت تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کویت: شاپنگ سینٹروں میں مجرموں کو پکڑنے والے اسمارٹ کیمرے نصب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت نے شاپنگ سینٹروں میں مطلوبہ ملزمان کو فوری طور پر پکڑنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کر دیے۔ اسمارٹ مطلوبہ افراد کو فوری طور پر پہچاننے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ کیمرے ایک ایسے وسیع ڈیٹا بیس سے منسلک ہیں جس کی مدد سے سیکورٹی عملہ مشتبہ افراد کو فوری طور پر پہچان لیتا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ پکڑے گئے افراد بر وقت متعلقہ حکام کے حوالے کیے جا سکیں۔