سونم کپور نے اسٹائلش فوٹوشوٹ کے ساتھ دوسرے بچے کی آمد کی تصدیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
کئی ہفتوں سے جاری دوسرے بچے کی آمد کی قیاس آرائیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بالآخر اپنے دوسرے حمل کی باضابطہ تصدیق کر دی۔
گزشتہ دو ماہ سے سوشل میڈیا پر40 سالہ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اس دوران سونم یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔
چند دن قبل سونم کے والد اداکار انیل کپور کے گھر میں ہونے والی ’کروا چوتھ‘ تقریب میں شرکت نے بھی چہ مگوئیوں کو مزید ہوا دی، جہاں سونم کپور فوٹوگرافرز کے سامنے آنے کے بجائے گاڑی میں بیٹھے رہیں۔
تاہم اب سونم کپور نے انسٹاگرام پر ایک دلکش فوٹو شوٹ کے ساتھ اپنے دوسرے حمل کی تصدیق کردی ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر میں انہوں نے ایک گلابی کوٹ اسٹائل لباس پہن رکھا ہے، جس کو انہوں نے بلیک ٹائٹس اور ہائی ہیلز کے ساتھ میچ کیا۔ کالے رنگ کے خوبصورت ہینڈ بیگ اور سن گلاسز نے اداکارہ کی اسٹائلنگ کو مزید چار چاند لگا دیئے۔ تاہم سب کی توجہ ان کے نمایاں ’بیبی بمپ‘ پر مرکوز رہی، جسے وہ تصویر میں تھامے بھی نظر آئیں۔
View this post on Instagramانہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک لفظ ’Mother‘ لکھ کر مداحوں کو پھر سے ماں بننے کی خوشخبری سُنائی جبکہ ان کے شوہر نے کمنٹ سیکشن میں “double trouble” لکھ کر خوشخبری کو مزید واضح کر دیا۔
سونم کپور کی جانب سے دوسرے بچے کے آنے کی تصدیق کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دوسرے بچے سونم کپور
پڑھیں:
ولی عہد اور ٹرمپ کی ملاقات: سعودی عرب ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننے کے لئے تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں،ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ بننے کے ساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سعودی ولی عہد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابراہیم معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی ٹرمپ کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ نے بھی تصدیق کی کہ ان کے درمیان بہت اچھی بات چیت ہوئی ۔