پشاور، ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
پولیس کے مطابق 30 اکتوبر 2025ء کی رات ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت گھر میں داخل ہوکر مسماۃ (ن)، اُن کے بیٹے عبد الرحمن اور بہو مسماۃ (س) کو بے دردی سے قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ اہل خانہ سمیت نامعلوم مقام منتقل ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فقیر آباد ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران الف خان کلے قاضی آباد میں ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز تہرے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، پولیس نے واردات میں ملوث دو مرکزی ملزمان فانوس ولد ماصل خان اور فضل الرحمان ولد راحت گل ساکنان چارسدہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 30 اکتوبر 2025ء کی رات ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت گھر میں داخل ہوکر مسماۃ (ن)، اُن کے بیٹے عبد الرحمن اور بہو مسماۃ (س) کو بے دردی سے قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ اہل خانہ سمیت نامعلوم مقام منتقل ہوگئے۔
مقدمہ مقتول کے بھائی محمود ولد دلاور کی مدعیت میں درج ہونے کے بعد پولیس نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش، مسلسل چھاپہ زنی اور انتھک محنت کے نتیجے میں کیس کو ٹریس کیا۔ گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسے خاندانی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیا، جب کہ ان کی نشاندہی پر آلۂ قتل (کلہاڑی)، واردات میں استعمال ہونے والی آلٹو کار اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کے مطابق دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔