نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ زمین تنازع یا علاقائی عناد کا ہو سکتا ہے: پولیس
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
لوئردیر(نیوزڈیسک) کرکٹر نسیم شاہ کے حجرے پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کو ممکنہ طور پر زمین کا تنازع یا علاقائی عناد کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
نسیم شاہ کے والد کی ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ڈی پی او کی جانب سے نسیم شاہ کے والد کو ملزمان کی جَلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق کرکٹر کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی نہیں ہے، واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نسیم شاہ کے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔