اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت چین میں پاکستانی طلبہ کی سکالرشپس کا جائزہ اجلاس ہوا۔ احسن اقبال نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا اصل سرمایہ انسانی وسائل ہے۔ ہمیں اعلیٰ انسانی وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ حکومت ملکی انسانی وسائل کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستانی طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ نئی نسل کو تحقیق، جدت اور تخلیق کی طرف لانا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
(احمد منصور)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی دفاع، پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار، اور داخلی صورتحال پر روشنی ڈالی،انہوں نے طلبا کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔
بجٹ کی کمی یا بد انتظامی؟اساتذہ کو3ماہ کی تنخواہیں نہ ملیں
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو دنیا دیکھے گی اور دنیا نے مسلح افواج کے جواب کو بخوبی دیکھا،افواج پاکستان نے صرف بھارت اور اس کی فوج کو نہیں بلکہ ان کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔
طلبا اور اساتذہ نے کہا کہ نشست نے ان کے کئی ابہام دور کیے اور انہیں پاک فوج کے کردار اور پیشہ وارانہ خدمات کے بارے میں جامع روشنی ڈالی۔
مائیکروسافٹ نے کام کی جگہوں پر AI نگرانی کے لیے ٹریکر متعارف کروا دیا
طلبا نے کہا کہ ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچی نہیں بلکہ سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ ہم پاکستانی ہیں اور پاک آرمی ہم میں سے ہے، ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں۔
نشست میں ملک کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں سے طلبا نے شرکت کی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے سوالات کے مدلل جوابات دیے، جس سے طلبا کی معلومات اور اعتماد میں اضافہ ہوا۔