جناح ائر پورٹ پر 2 خواتین سے 3 کلو سونا اور 11 ہزار سے زائد ڈالر برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر2 خواتین 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار سے زائد ڈالر برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سونا اور غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹمز حکام نے 2 خواتین سے 3 کلو سے زائد سونا اور 11 ہزار 619 ڈالر برآمد کرلیے۔حکام نے بتایا کہ پروفائلنگ اور باریک بینی سے چیکنگ کے دوران امال اور منال کے سامان کی تلاشی لی گئی، امال کے سامان سے 2 کلو سونا اور 6 ہزار 143امریکی ڈالر برآمد ہوئے جبکہ منال کے سامان سے ایک کلو سے زائد سونا اور 5 ہزار 476 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔برآمد سونے اور غیر ملکی کرنسی کی مجموعی مالیت تقریباً 11 کروڑ پاکستانی روپے ہے تاہم ابتدائی کارروائی کے بعددونوں خواتین کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈالر برا مد سونا اور حکام نے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔